بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کیوراساؤ، ہیتی اور پاناما نے ورلڈ کپ میں جگہ بنالی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-20
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

میکسیکو سٹی، 19 نومبر (یو این آئی ) کیوراساؤ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا، جبکہ ہیتی نے نصف صدی بعد فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں واپسی کی، یہ سب CONCACAF ورلڈ کپ کوالیفائرز کے ڈرامائی آخری دن ممکن ہوا۔کیوراساؤجس کی آبادی صرف 1 لاکھ 56 ہزار ہےنے تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔یہ کیریبیائی جزیرے میں موجود ایک ملک ہے۔
کنگسٹن میں، کیوراساؤ نے میزبان جمیکا کو بغیر کسی گول کے ڈرا پر روکتے ہوئے گروپ بی میں سرفہرست رہتے ہوئے 6 میچوں میں 12 پوائنٹس حاصل کیے اور ایک پوائنٹ کی برتری سے ورلڈ کپ میں جگہ پکی کرلی۔
دونوں ٹیموں نے جیت کے لیے بھرپور کوشش کی اور مجموعی طور پر 29 شاٹس لگائے۔
آزادی پارک، کنگسٹن میں کھیلے گئے میچ میں ریگے بوائز کو 89ویں منٹ میں جھٹکا لگا، جب جون رسل کو خراب فاؤل پر دوسرا پیلا کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا گیا۔کیوراساؤجس کی آبادی صرف 1 لاکھ 56 ہزار ہےنے تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ آئس لینڈ کے پاس تھا، جس نے 2018 کے روس ورلڈ کپ میں تقریباً 3.5 لاکھ آبادی کے ساتھ جگہ بنائی تھی۔ہیتی، جو آخری بار 1974 میں ورلڈ کپ میں نظر آیا تھا، نے نکاراگوا کو 0-2 سے شکست دے کر اگلے سال امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں براہِ راست جگہ حاصل کرلی۔
یہ میچ کیوراساؤ کے دارالحکومت ولیمسٹیڈ میں ہوا، جہاں ہیتی کی ٹیم کیریبیئن ملک میں جاری بدامنی کے باعث اپنے "ہوم” کوالیفائرز کھیلنے پر مجبور ہے۔
ہیتی کے لیے لوئیشیس ڈیڈسن اور روبن پروویڈنس نے پہلے ہاف میں گول اسکور کیے۔
CONCACAF کی تیسری ٹیم جو براہِ راست ورلڈ کپ میں پہنچی ہے وہ پاناما ہے، جس نے گروپ اے میں السلواڈور کو 0-3 سے ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔سیزر بلیک مین اور ایرک ڈیوس نے پہلے ہاف میں گول کیے، جبکہ جوز روڈریگیز نے 85ویں منٹ میں اسکور مکمل کیا۔
سورینام جو اپنی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے کی کوشش میں تھا اور جمیکا، دونوں بہترین رنرز اپ کے طور پر پلے آف میں پہنچ گئے۔ہونڈوراس بہتر گول اسکورنگ ریکارڈ نہ ہونے کے سبب پلے آف میں جگہ نہیں بنا سکا، جبکہ کوسٹا ریکا بھی باہر ہوگیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ابھینو دیسوال اور پرانجلی دھومال نے ڈیفلمپکس میں ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم میں گہلڈ میڈل جیتا

Next Post

شکریہ رونالڈو! میرا بیٹا آپ سے مل کربہت خوش ہوا: صدر ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی

شکریہ رونالڈو! میرا بیٹا آپ سے مل کربہت خوش ہوا: صدر ٹرمپ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.