بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی ایوانِ نمائندگان کا تقریباً متفقہ طور پر ایپسٹن فائلز کے اجرا کے حق میں ووٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-20
in عالمی خبریں
A A
وائٹ ہاؤس نے مادور کی درخواست مسترد کردی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

واشنگٹن، 19 نومبر (یو این آئی)
ریپبلکن پارٹی کی اکثریت والے امریکی ایوانِ نمائندگان نے منگل کو تقریباً متفقہ طور پر ووٹ دیا کہ محکمۂ انصاف کو جنسی ہراسانی کے مجرم آنجہانی جیفری ایپسٹن کے متعلق فائلیں جاری کرنے پر مجبور کیا جائے ، یہ وہ نتیجہ تھا جس کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی مہینوں تک مخالفت کرتے رہے ، پھر اچانک اپنے موقف کو بدل دیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اس اچانک موقف کی تبدیلی کے 2 دن بعد ایک قرارداد ایک کے مقابلے میں 427 ووٹوں سے منظوری کے بعد سینیٹ کو بھیجی گئی، جس میں ایپسٹن سے متعلق تمام غیر خفیہ ریکارڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
عوامی دباؤ اور ریپبلکنز کے درمیان ایپسٹن فائلز پر بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ٹرمپ اور ان کے کچھ پرجوش حامیوں کے درمیان تعلقات متاثر کیے ۔
ووٹ سے پہلے ایپسٹن کے ہاتھوں مبینہ جنسی استحصال کا شکار تقریباً 2 درجن خواتین امریکی قانون سازوں کے ساتھ کانگریس کے باہر جمع ہوئیں اور فائلز جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
خواتین نے اپنی جوانی کی تصاویر پکڑی ہوئی تھیں، اس عمر کی جب وہ پہلی بار ایپسٹن سے ملیں، جو نیو یارک کا ایک مالدار شخص تھا اور ملک کے طاقتور لوگوں کے ساتھ تعلقات رکھتا تھا۔ ووٹ کے بعد انہوں نے ایوان کی عوامی گیلری میں کھڑی ہو کر قانون سازوں کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر کچھ خواتین آبدیدہ اور ایک دوسرے کو گلے لگاتی ہوئی دکھیں۔
ایپسٹن اسکینڈل مہینوں سے ٹرمپ کے لیے سیاسی مسئلہ رہا ہے ، جزوی طور پر اس لیے کہ انہوں نے اپنے حامیوں کے سامنے ایپسٹن کے بارے میں سازشی نظریات کو بڑھاوا دیا۔
ٹرمپ کے بہت سے ووٹرز کا ماننا ہے کہ ان کی انتظامیہ نے ایپسٹن کے طاقتور لوگوں سے تعلقات کو چھپایا اور ان کی موت کی تفصیلات کو مبہم بنایا، جسے 2019 میں مین ہیٹن کی جیل میں خودکشی قرار دیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے سوال کرنے والے صحافی پر بھی غصے کا اظہار کیا، منگل کو اوول آفس میں ایک صحافی نے اس معاملے پر سوال کیا تو ٹرمپ نے اسے ‘برا شخص’ قرار دیا اور کہا کہ جس ٹی وی نیٹ ورک کے لیے وہ کام کرتا ہے ، اس کا لائسنس منسوخ ہونا چاہیے ۔
ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی میزبانی کرتے ہوئے کہا کہ میرا جیفری ایپسٹن سے کوئی تعلق نہیں، میں نے اسے کئی سال پہلے اپنے کلب سے نکال دیا تھا کیونکہ مجھے لگا وہ بیمار اور خراب انسان ہے ۔
ٹرمپ 1990 اور 2000 کی دہائی میں ایپسٹن کے ساتھ سماجی میل جول اور پارٹیوں میں شریک رہے ، جس کے بعد انہوں نے خود اس تعلق کو ختم کیا، پرانی دوستی اب صدر کے لیے اپنے حامیوں کے سامنے ایک نازک مسئلہ بن گئی ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ولئ عہد محمد بن سلمان مستقبل کے بادشاہ ہیں: امریکی صدر ٹرمپ

Next Post

ارجنٹائن کی جج کو میراڈونا کے کیس میں غلطی مہنگی پڑگئی، نوکری سے فارغ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
۵جیش جنگجوؤں کو عمر قید

ارجنٹائن کی جج کو میراڈونا کے کیس میں غلطی مہنگی پڑگئی، نوکری سے فارغ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.