پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

برطانوی دستاویزی فلم میں اسرائیلی فوجیوں کے لرزہ خیز انکشافات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-13
in عالمی خبریں
A A
اسرائیلی فوج کا فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں پر دھاوا، 7 دفاتر سیل کردیے

Members of Israeli forces gather at the scene of an incident at the Hawara checkpoint near the Palestinian city of Nablus, in the Israeli-occupied West Bank November 4, 2020. REUTERS/Mohamad Torokman

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

لندن، 12 نومبر (یو این آئی) برطانیہ میں نشر ہونے والی ایک نئی دستاویزی فلم میں ایسے اسرائیلی فوجیوں کے انکشافات پیش کیے گئے ہیں جو جنگ کے دوران طویل مدت تک غزہ میں تعینات رہے ۔
اسرائیلی فوجیوں نے دستاویزی فلم میں بتایا کہ غزہ کی صورتحال دہشت ناک اور بدترین تھی۔ وہاں سخت گرمی، ریت، بدبو اور گلی میں بھٹکتے مردہ اجسام کھاتے کتے موجود تھے ۔ غزہ میں کوئی درخت، کوئی پودا یا کوئی سڑک نہیں تھی۔
‘Breaking Ranks: Inside Israel’s War’ نامی برطانوی دستاویزی فلم میں اسرائیلی فوجیوں نے اپنے تجربات کھل کر شیئر کیے ہیں۔
اِن میں سے کچھ فوجی ایسے بھی تھے جنہوں نے غزہ جنگ میں اپنی شمولیت پر شرمندگی کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے بلا خوف یہ بتایا کہ اُنہوں نے انسانی حقوق کے خلاف کس طرح ناقابلِ قبول کارروائیاں کی۔
ایک فوجی نے بتایا کہ غزہ میں ‘ہر جگہ، ہر وقت کسی کو بھی گولی مارو’ کی پالیسی اپنائی گئی تھی۔
ایک کمانڈر نے کہا کہ ‘غزہ میں کوئی انسان نہیں ہے ‘ جیسا مؤقف عام تھا۔
ایک خاتون میجر نے بتایا کہ اِن کے بریگیڈ کے ربی نے اِنہیں کہا تھا کہ ‘ہمیں 7 اکتوبر 2023ء کو حملہ کرنے والوں جیسا بننا ہے ۔’
ایک ٹینک کمانڈر نے بتایا کہ غزہ میں گھروں کو ڈھانے کے لیے کوئی قانون نہیں تھا، بس ‘شک’ کا ہونا کافی تھا۔
فوجیوں نے اپنے بیانات میں تسلیم کیا کہ اِنہیں اپنی کارروائیوں پر شرمندگی محسوس ہوتی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں اب ہر قدم پر شرمندگی کے احساس کے ساتھ جینا پڑ رہا ہے ۔ یہ بھی کہا گیا کہ بعض فوجیوں کو خود اس بات کا احساس تھا کہ وہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں لیکن اِنہیں حکم دیا گیا تھا کہ وہ قانون کی فکر نہ کریں بلکہ فوجی احکامات پر عمل کریں۔
ایک اسرائیلی شہری نے بتایا کہ وہ خود گھر تباہ کرنے والے بُل ڈوزر چلا چکے ہیں اور اس عمل کو اُنہوں نے اپنی فوج کی مدد کے مترادف قرار دیا۔
دستاویزی فلم میں اِن اعتراف کے علاوہ یہ بھی بیان کیا گیا کہ فلسطینی شہریوں کو بطور ‘انسانی ڈھال’ بھی استعمال کیا گیا۔
اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کو پکڑ کر اِنہیں بطور ڈھال استعمال کرتے اور بعض فوجیوں نے بتایا کہ ہم اس عمل کو ‘مکھی پروٹوکول’ کہتے تھے ، اس کے ساتھ سیکڑوں گھروں کو تباہ کیا گیا۔ اسکول، اسپتال اور جامعات کو نشانہ بنایا گیا اور وسیع پیمانے پر فلسطینی شہریوں کو بے دخل کیا گیا۔
اسرائیلی فوجیوں کے اِن انکشافات کے بعد اسرائیل نے کہا ہے کہ اِن الزامات کی تحقیقات کی گئی ہیں تاہم ایک برطانوی مانیٹرنگ تنظیم کے مطابق تحقیقات کم تعداد میں ہوئی ہیں اور اِن میں بہت کم اقدامات کیے گئے ۔
واضح رہے کہ غزہ پر دو سال قبل مسلط کی گئی جبری جنگ کے دوران اسرائیل نے غزہ میں سیکڑوں کارروائیاں کی گئیں، یہ صرف عسکری کارروائیاں نہیں بلکہ ایک سماج کی شناخت، اس کی بقاء اور اس کی انسانی ساخت کو تباہ کرنے کا عمل تھا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی اور اسرائیلی انٹیلیجنس نیٹ ورکز کا ملک سے صفایا کردیا:پاسدران انقلاب

Next Post

کاروبار سہولت کی درجہ بندی میں کیرالہ مسلسل دوسرے سال سرفہرست

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post

کاروبار سہولت کی درجہ بندی میں کیرالہ مسلسل دوسرے سال سرفہرست

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.