پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دہشت گردوں کی فہرست سے نکلنے کے بعد احمد الشرع واشنگٹن پہنچ گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-11
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

واشنگٹن، 10 نومبر (یو این آئی) امریکہ کی جانب سے دہشت گردوں کی فہرست سے نام نکالے جانے کے محض 2 دن بعد شام کے صدر احمد الشرع واشنگٹن پہنچ گئے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی صدر احمد الشرع سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، وہ پہلے شامی صدر ہیں جو وائٹ ہاؤس کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے ۔
احمد الشرع ماضی میں ایک اسلام پسند عسکریت پسند رہ چکے ہیں، پیر کے روز وہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے ۔ یہ ملاقات ان کے باغی اتحاد کی جانب سے بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے 11 ماہ بعد ہو رہی ہے ۔
ان کی آمد سے چند گھنٹے قبل شامی سیکیورٹی اداروں نے اعلان کیا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران داعش کے درجنوں مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شرع اور ٹرمپ کے درمیان بات چیت میں شام میں داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات سر فہرست ایجنڈا ہوں گے ۔ شامی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 71 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
اقتدار میں آنے کے بعد سے احمد شرع شام کو عالمی تنہائی سے نکالنے اور عالمی برادری میں اس کا کردار بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ گزشتہ ستمبر میں وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نیویارک گئے تھے ، جہاں انھوں نے کہا تھا کہ شام ”دنیا کی اقوام میں اپنا جائز مقام دوبارہ حاصل کر رہا ہے ” اور انھوں نے عالمی برادری سے معاشی پابندیاں ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔
اسی ہفتے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک امریکی قرارداد کی حمایت کی ہے ، جس کے تحت شام پر عائد کچھ اقتصادی اقدامات ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب واشنگٹن بتدریج دمشق پر عائد پابندیاں نرم کرنے کے عمل میں مصروف ہے ۔
گزشتہ جمعے امریکی محکمہ خزانہ نے احمد شرع اور وزیر داخلہ انس حسن خطّاب کو ان افراد کی فہرست سے بھی نکال دیا جن پر شدت پسند گروہوں کی حمایت یا مالی مدد کا شبہ تھا۔ محکمہ خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ شامی قیادت کی جانب سے دکھائی گئی مثبت پیش رفت کے اعتراف کے طور پر کیا گیا۔
احمد شرع ماضی میں محمد الجولانی کے نام سے جانے جاتے تھے ، یہ عرفی نام انھوں نے حیات تحریر الشام (HTS) کے سربراہ کی حیثیت سے استعمال کیا تھا۔ یہ گروہ 2016 تک القاعدہ سے منسلک رہا، اس کے بعد شرع نے تنظیم سے تعلق توڑ لیا۔ ایچ ٹی ایس کی قیادت سے قبل وہ عراق میں القاعدہ کے ساتھ سرگرم رہے اور کچھ عرصہ امریکی افواج کی قید میں بھی رہے ۔ ان کے سر کی قیمت 10 ملین ڈالر مقرر کی گئی تھی۔ رواں سال کے آغاز میں امریکہ نے ایچ ٹی ایس پر عائد پابندیاں بھی اٹھا لی تھیں۔
یاد رہے کہ ٹرمپ اور شرع کی ملاقات مئی میں سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی ہو چکی ہے ، جہاں امریکی صدر نے انھیں ”ایک سخت مگر مضبوط شخصیت” قرار دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے جہاں آرا کے ہراسانی کے الزامات پر کارروائی شروع کردی

Next Post

جنوب مغربی کوریا کے قریب چینی ماہی گیروں کی کشتی پلٹی، 2 کو بچایا گیا 9 لاپتہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
چین کا امریکی بحری جہازوں پر خصوصی پورٹ فیس عائد کرنے کا اعلان

جنوب مغربی کوریا کے قریب چینی ماہی گیروں کی کشتی پلٹی، 2 کو بچایا گیا 9 لاپتہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.