منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ممدانی کی مدد کرنے کو تیار، واشنگٹن کا احترام نہ کیا تو کامیاب نہیں ہوسکیں گے : ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-07
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

واشنگٹن، 6 نومبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ نیویارک کے نئے منتخب میئر زہران ممدانی کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اس سوشلسٹ رہنما کو کامیابی کے لیے واشنگٹن کے ساتھ احترام’ کا رویہ اپنانا ہوگا۔
ٹرمپ نے یہ بیان اُس وقت دیا جب ممدانی نے اپنی تاریخی کامیابی کے بعد، امریکہ کے سب سے بڑے شہر کے پہلے مسلم اور پہلے جنوبی ایشیائی نژاد میئر کے طور پر اپنی ٹرانزیشن ٹیم کا اعلان کیا۔
ممدانی کی فتح کی رات کی تقریر میں ٹرمپ کے مقابل ڈٹنے کے عزم کے جواب میں امریکی صدر نے ان کے بیانات کو خطرناک’ قرار دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز’ کے بریٹ بیئر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ‘انہیں واشنگٹن کے ساتھ تھوڑا سا احترام سے پیش آنا ہوگا، کیونکہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ان کے کامیاب ہونے کے امکانات نہیں رہیں گے ۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ وہ کامیاب ہوں، میں چاہتا ہوں کہ شہر کامیاب ہو، تاہم انہوں نے فوراً وضاحت کی کہ ان کا مطلب ممدانی نہیں بلکہ نیویارک سٹی کی کامیابی ہے ۔
بدھ کے اوائل میں، ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ نئے میئر کی مدد کرے گی’، اگرچہ انہوں نے ممدانی کو کمیونسٹ’ بھی قرار دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی، فلوریڈا میں امریکن بزنس فورم سے خطاب میں کہا تھا کہ کمیونسٹوں، مارکسسٹوں اور گلوبلسٹوں کو موقع ملا تھا، لیکن انہوں نے تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، اب دیکھتے ہیں کہ نیویارک میں ایک کمیونسٹ کیا کرتا ہے ، ہم دیکھیں گے کہ یہ تجربہ کیسے کام کرتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کی مدد کریں گے ، ہاں ہم کریں گے ، ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک کامیاب ہو، ہم شاید تھوڑی بہت مدد کریں گے ۔
امریکی صدر نے منگل کے روز ہونے والے نیویارک کے میئر کے انتخابات سے قبل ممدانی پر شدید تنقید کی تھی، انہیں پاگل کمیونسٹ’ قرار دیا اور دھمکی دی تھی کہ اگر وہ جیت گئے تو وہ شہر کی وفاقی امداد روک دیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ میں غذا کی شدید کمی، حماس نے اسرائیلی قیدی کی لاش واپس کردی

Next Post

شمالی کوریا کاامریکی پابندیوں کا جواب دینے کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
شمالی کوریا کاامریکی پابندیوں کا جواب دینے کا اعلان

شمالی کوریا کاامریکی پابندیوں کا جواب دینے کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.