منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں، صہیونی حملے میں ایک اور فلسطینی ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-04
in عالمی خبریں
A A
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

غزہ۔ 3 نومبر (یو این آئی) حماس نے مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں جبکہ امریکی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج نے غزہ میں ایک اور فلسطینی کو ہلاک کردیا، جس کے بعد جنگ بندی کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 236 تک پہنچ گئی ہے ۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں بین الاقوامی ادارہ برائے ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں، اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ان لاشوں کے وصول ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، ان باقیات کا معائنہ تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹیٹیوٹ میں کیا جائے گا اور شناختی عمل میں دو دن تک لگ سکتے ہیں۔
معاہدے کے مطابق، اسرائیل کو اب ایک اسرائیلی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنا ہوں گی اور مجموعی طور پر 45 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کی جائیںگی۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی تباہی کا سلسلہ ان علاقوں میں اب بھی جاری ہے ، چاہے وہ بنی سہیلہ ہو، جہاں اتوار کو تین اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ملی تھیں، یا پھر غزہ شہر کے مشرق میں واقع الشجاعیہ محلہ، جہاں مزید اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے ۔
ماہرین اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ باقی 8 لاشوں کی تلاش مزید پیچیدہ ثابت ہو سکتی ہے ۔
ایک تجزیہ کار نے کہا کہ غزہ میں سیکڑوں ٹن ملبہ موجود ہے ، اور یہ واضح نہیں کہ حماس تمام لاشوں کو تلاش کر پائے گی یا نہیں’۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ جنگ بندی کے عمل کو آگے بڑھائے ، کیونکہ اسرائیل نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی پیش رفت کو تمام اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی واپسی سے مشروط کر دیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغانستان میں زلزلے سے 20 افراد ہلاک، 320 سے زائد زخمی

Next Post

نیتن یاہو کے خلاف مقدمات میں مدد کر سکتا ہے : صدر ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث

نیتن یاہو کے خلاف مقدمات میں مدد کر سکتا ہے : صدر ٹرمپ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.