بگوٹا، 25 اکتوبر (یو این آئی) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ امریکہ ایک نئی جنگ چھیڑناچاہتا ہے لیکن ہم جنگ ہونے نہیں دیں گے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکہ کی جانب سے طیارہ برداربحری جہازکیریبین بھیجنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا کہ امریکہ ایک نئی جنگ چھیڑناچاہتاہے لیکن جنگ ہونے نہیں دیں گے ۔
دوسری جانب کولمبین صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی پابندیوں پر کہا ہے کہ منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کے الزام پر امریکا نے مجھ پرپابندیاں عائد کی ہیں، ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹوں گااورکبھی گھٹنے نہیں ٹیکوں گا۔
واضح رہے کہ امریکا نے صدر پیٹرو پر عائد پابندیوں کے نتیجے میں ان کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کردیے ہیں جب کہ امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی مالی لین دین سے روک دیا گیا ہے ۔








