ئی دہلی، یکم اکتوبر (یو این آئی) اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے تحت کل محصولات کی وصولی ستمبر 2025 میں سالانہ بنیاد پر 9.1 فیصد بڑھ کر 1,89,017 کروڑ روپے رہی۔
قابل ذکر ہے کہ ستمبر 2024 میں مجموعی جی ایس ٹی محصولات 1,73,240 کروڑ روپے رہا تھا۔ موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی (اپریل تا ستمبر) میں کل جی ایس ٹی وصولی گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے 9.8 فیصد بڑھ کر 11,93,431 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
ستمبر میں کل جی ایس ٹی ریفنڈ 40.1 فیصد بڑھ کر 28,657 کروڑ روپے ہو گیا۔ کل وصولی میں سے ریفنڈ کو نکالنے کے بعد خالص جی ایس ٹی محصولات 1,60,360 کروڑ روپے رہا جو پانچ فیصد کی ترقی کو ظاہر کرتا ہے ۔ پہلی ششماہی میں خالص محصولات میں 8.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 10,38,476 کروڑ روپے رہا۔








