جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

تینوں افواج کا انضمام اب آپریشنل ضرورت بن گیا ہے : راجناتھ سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-01
in قومی خبریں
A A
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی) وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں بری، بحری، فضائی، خلائی اور سائبر اسپیس کے شعبے آپس میں گہرائی سے جُڑے ہوئے ہیں اور سیکورٹی کے بدلتے ہوئے خدوخال اور خطرات کی پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے تینوں افواج کے انضمام کی ضرورت بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ہمیں جو چیلنجز درپیش ہیں، ان کا بہتر حل یہی ہے کہ ہم سب مل کر ان کا مقابلہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹراوپریبلٹی اور انضمام اب صرف ایک مطلوبہ ہدف نہیں رہے بلکہ ایک آپریشنل ضرورت بن چکے ہیں۔
راجناتھ سنگھ نے منگل کے روز یہاں تینوں افواج کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج کو دنیا کی بہترین افواج میں شمار کیا جاتا ہے اور ہر فوج کی اپنی شاندار روایت اور پہچان ہے ۔ لیکن انہوں نے کہا کہ انضمام اور ہم آہنگی کے بغیر جو تجربات، اقدار یا نئی چیزیں کسی ایک فوج نے سیکھی ہیں وہ اسی تک محدود رہ جاتی ہیں اور اس کا فائدہ دوسری فوج کو نہیں مل پاتا۔
انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں سیکورٹی اور خطرات کی نوعیت بدل چکی ہے اور یہ پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہوگئے ہیں۔ اس تناظر میں تینوں افواج کے درمیان انضمام لازمی ہے تاکہ مشترکہ طور پر چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے ۔
انہوں نے کہا، "اکیسویں صدی میں سکیورٹی کا نقشہ کافی بدل چکا ہے ۔ خطرات پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ پیچیدہ ہو گئے ہیں۔ آج بری، بحری، فضائی، خلائی اور سائبر اسپیس کے تمام شعبے ایک دوسرے سے گہرے طور پر جُڑ گئے ہیں۔ ایسے وقت میں کوئی بھی فوج یہ سوچ کر الگ تھلگ نہیں رہ سکتی کہ وہ اپنے دائرے میں اکیلے سب کچھ سنبھال لے گی۔ آج کے دور میں، ہمارے سامنے جو چیلنجز آ رہے ہیں، ان کا بہترین حل یہی ہے کہ ہم سب مل کر ان کا مقابلہ کریں۔”
انہوں نے کہا کہ انٹر اوپریبلٹی اور انضمام اب محض ایک مطلوبہ ہدف نہیں رہے بلکہ یہ آپریشنل ضرورت بن چکے ہیں۔ آپریشن سندور کی مثال دیتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ یہ آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ جب ہماری افواج مل کر کام کرتی ہیں تو اُن کی اجتماعی قوت کتنی بڑھ جاتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہماری نگرانی اور حفاظتی معیارات مختلف رہیں گے تو مشکل وقت میں الجھن پیدا ہوگی اور فیصلے لینے کی رفتار سست پڑ جائے گی۔ انہوں نے کہا، "ایک چھوٹی تکنیکی خرابی بھی بڑا اثر پیدا کر سکتی ہے ۔ مگر جب معیارات یکساں ہوں گے تو ہمارا تال میل بھی ٹھیک رہے گا اور ہمارے سپاہیوں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔”
انضمام کے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے لیے مسلسل رابطہ اور مکالمہ ضروری ہے ۔ "یعنی، مستقل بات چیت، غور و خوض اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش ہمیں جاری رکھنی ہوگی۔ ہر فوج کو یہ محسوس ہونا چاہیے کہ دوسرا فریق ان کے حالات اور مشکلات کو سمجھ رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہر فوج کو ایک دوسرے کی روایات اور وراثت کا احترام بھی برقرار رکھنا ہوگا۔”
انہوں نے کہا، "ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم پرانی روایات کو توڑیں گے ۔ ہم ایک ساتھ، انضمام کی طرف بڑھیں گے ۔ جب ہماری تینوں افواج ایک آواز، ایک تال اور ایک لے میں آپریشن کریں گی، تبھی ہم کسی بھی دشمن کو ہر محاذ پر جواب دے پائیں گے اور قوم کو ایک جامع انداز میں نئی بلندیوں تک لے جائیں گے ۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر جمہوریہ نے وجے کمار ملہوترا کو خراج عقیدت پیش کیا

Next Post

سوپور: دو منشیات فروش گرفتار‘ براؤن شوگر جیسا مواد بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

سوپور: دو منشیات فروش گرفتار‘ براؤن شوگر جیسا مواد بر آمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.