نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر آنجہانی وجے کمار ملہوترا کی رہائش گاہ پر جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر نے مسٹر ملہوترا کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ مسٹر ملہوترا کا منگل کو یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 93 برس تھی۔
صدر کے سکریٹریٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سینئر لیڈر وجے کمار ملہوترا کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مسٹر ملہوترا کے اہل خانہ سے بھی اظہار تعزیت کیا۔”
اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی آنجہانی لیڈر کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔










