بھاو نگر، 20 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ وہ ایسے وقت بھاو نگر آئے ہیں جب نوراتر کا مقدس تہوار شروع ہونے والا ہے ۔ اس بار، جی ایس ٹی میں کمی کی وجہ سے ، بازاروں میں اور بھی زیادہ رونق ہوگی اور تہوار کے اسی ماحول میں، ہم سمدر سے سمردھ کا عظیم تہوار منا رہے ہیں۔
مسٹر مودی نے بھاو نگر میں ایک عظیم الشان روڈ شو کیا اور 34,200 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”بھاو نگر کے بھائیو، مجھے معاف کر نا، مجھے ہندی میں اس لئے بات کرنی پڑ رہی ہے کیونکہ پورے ملک کے لوگ اس سے جڑے ہوئے ہیں۔ جب ملک بھر کے لاکھوں لوگ پروگرام سے جڑے ہوئے ہوں تو لوگ آپ سے معذرت کرکے مجھے ہندی میں ہی بات کرنی پڑے گی۔”
انہوں نے کہا کہ ہمارے بھاو نگر نے دھوم مچا دی ہے ، ہاں ابھی کرنٹ آیا۔ میں یہاں دیکھ سکتا ہوں کہ پنڈال کے باہر لوگوں کا سمندر دکھائی دے رہا ہے ۔ میں آپ سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں جو آپ اتنی بڑی تعداد میں آشیرواد دینے آئے ہیں۔ یہ پروگرام توبھاو نگر میں منعقد ہو رہا ہے ، لیکن یہ پروگرام پورے ہندوستان کا ہے ۔ آج، بھاو نگر کا موقع ہے اور پورے ہندوستان میں سمدر سے سمردھ کی جانب جانے کی ہماری سمت کیا ہے ، اس کے لئے آج اس اہم پروگرام کے مرکز کے طور پر بھاؤنگر کو منتخب کیا گیا ہے گجرات اور بھاو نگر کے لوگوں کو بہت بہت مبارک باد۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی 17 ستمبر کو آپ سب نے اپنے نریندر بھائی کو جو نیک خواہشات بھیجی ہیں، ملک اور دنیا سے جو نیک خواہشات مجھے ملی ہیں، ذاتی طور پر سب کا شکریہ ادا کرنا ممکن نہیں ہے لیکن ہندوستان کے کونے کونے سے اور دنیا بھر سے جو پیار اور آشیرباد ملا ہے وہ میرا سب سے بڑا اثاثہ ہے ، میری سب سے بڑی طاقت ہے ۔ اس لیے آج میں عوامی طور پر ملک اور دنیا کے تمام معززین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہاں ایک بیٹی کوئی پینٹنگ بناکر لائی ہے ، وہاں بیٹا کچھ لایا۔ ذرا اسے کلیکٹ کرلیجئے ۔ ان بچوں کو میرا بہت بہت آشیرواد۔ آپ سب کا شکریہ جو اسے لے کر آئے ہیں، میں آپ کی محبت کا مشکور ہوں، آپ نے بہت محنت کی، شکریہ جی ، شکریہ بیٹا، شکریہ دوست۔
انہوں نے کہا کہ وشوکرما جینتی سے گاندھی جینتی تک، یعنی 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ملک بھر میں لاکھوں لوگ سیوا پکھواڑا منا رہے ہیں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ گجرات بھی اس وقت 15 روزہ سیوا پکھواڑا کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔ تاہم گزشتہ دو تین دنوں میں سیوا پکھواڑا کے دوران متعدد تقاریب منعقد ہو چکی ہیں۔ سیکڑوں مقامات پر خون کے عطیہ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ہے اور اب تک ایک لاکھ افراد خون کا عطیہ دے چکے ہیں۔ میں صرف وہی معلومات شیئر کر رہا ہوں جو مجھے گجرات کے بارے میں ملی ہیں۔ کئی شہروں میں صفائی ستھرائی مہم چلائی گئی اور ان صفائی ستھرائی مہمات میں لاکھوں لوگوں نے حصہ لیا۔ ریاست میں 30 ہزار سے زیادہ مقامات پر ہیلتھ کیمپس لگائے گئے ہیں- یہ ایک بہت بڑی تعداد ہے – جہاں لوگوں کو جانچ اور علاج میں مدد فراہم کی جا رہی ہے ، خاص طور پر خواتین کی صحت پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ میں ملک بھر میں سیوا کے کاموں میں شامل تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہو ں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ آج اس تقریب میں مجھے سب سے پہلے کرشن کمار سنگھ جی یاد آئے ۔ سردار صاحب کے مشن میں شامل ہو کر انہوں نے ہندوستان کے اتحاد میں بہت بڑا تعاون دیا۔ آج، ایسے عظیم محب وطنوں سے متاثر ہو کر، ہم ہندوستان کے اتحاد کو مضبوط کر رہے ہیں اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو مضبوط کر رہے ہیں۔ آج، میں ایسے وقت میں بھاو نگر آیا ہوں جب نوراتر کا مقدس تہوار شروع ہونے والا ہے ۔ اس بار، جی ایس ٹی میں کمی کی وجہ سے ، بازاروں میں اور بھی زیادہ رونق ہونے والی ہے اور اس تہوار کے ماحول میں، ہم سمدر سے سمردھ کا عظیم تہوار منا رہے ہیں۔ بھاو نگر کے بھائیو، ہندی میں بات کرنے کے لیے مجھے معاف کیجیئے کیونکہ اس پروگرام میں ملک بھر کے لوگ حصہ لے رہے ہیں۔ جب ملک بھر سے لاکھوں لوگ پروگرام سے جڑے ہوئے ہیں تو میں آپ سے معذرت خواہ ہوں اور مجھے صرف ہندی میں بات کرنی پڑ ے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 21ویں صدی کا ہندوستان سمدر کو ایک بہت بڑے موقع کے طور پر دیکھ رہا ہے ۔ کچھ دیر پہلے ، یہاں پورٹ لیڈ ڈیولپمنٹ کو رفتار دینے کے لیے ہزاروں کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور افتتاح کیا گیا۔ ملک میں کروز ٹورازم کو پروموٹ کرنے کے لیے ممبئی میں انٹرنیشنل کروز ٹرمینل کا بھی آج افتتاح کیا گیا۔ بھاو نگر اور گجرات کی ترقی سے متعلق کئی پروجیکٹ بھی شروع ہو چکے ہیں۔ میں اپنے تمام ہم وطنوں اور گجرات کے لوگوں کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔یو این آئی۔ این یو۔










