پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسلمان، مشرقی القدس پر، اپنے حق سے دستبردارنہیں ہوں گے :ایردوان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-19
in عالمی خبریں
A A
غزہ کا مسئلہ انسانیت کے اجتماعی ضمیر کو زخمی کررہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

انقرہ، 18 ستمبر (یو این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مسلمان، مشرقی القدس پر اپنے حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے اور اسرائیلی جارحیت کے مقابل فلسطینیوں کی حمایت غیر متزلزل شکل میں جاری رکھیں گے ۔
دارالحکومت انقرہ میں وزارت خارجہ کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں صدر اردوعان نے کہا ہے کہ "میں جانتا ہوں کہ ہٹلر کے مداحوں کا کینہ کبھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگا لیکن اس کے باوجود ہم، القدس کو ناپاک ہاتھوں سے آلودہ نہیں ہونے دیں گے "۔
انہوں نے کہا ہے کہ القدس، مسلمانوں کا ایک روحانی مرکز ہے اور مکہ اور مدینہ کی طرح مقدس ہے ۔ترکیہ، 1967 کی سرحدوں کے اندر اور مشرقی القدس کے دارالحکومت والی، ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا ہے کہ "کوئی بھی ہمیں، اسرائیلی قاتلانہ حملوں کے باوجود زندہ رہنے کی جدوجہد میں مصروف، غزہ کے مظلوم عوام کا ساتھ دینے سے روک نہیں سکتا "۔
ایردوان نے کہا ہے کہ "دورِ مسلمانی کا ‘القدس’ ایک ایسا شہر تھا جہاں مختلف عقائد کے پیروکار امن و امان کی زندگی بسر کرتے تھے ۔آج بھی القدس کے امن، سلامتی اور رفاح کے لئے جدوجہد بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گی”۔
صدر ایردوان نے غزہ میں نسل کشی کے مرتکب ‘ بنیامین نیتن یاہو’ کی مذّمت کی اور کہا ہے کہ اسرائیل پورے خطے میں عدم استحکام کو ہوا دے رہا ہے ۔
انہوں نے کہاہے کہ "جو لوگ ظلم اور نسل کشی کرکے اور معصوم بچوں کی جانوں کی قیمت پر محفوظ مستقبل بنانے کا سوچ رہے ہیں وہ اپنے بہائے ہوئے خون میں خود ہی ڈوب جائیں گے ۔”
ایردوان نے کہاہے کہ "ترکیہ آج کی طرح کل بھی، اپنے خطے کو خون کے سمندر میں تبدیل کرنے کے خواہش مندوں کے مقابل، ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا رہے گا "۔
انہوں نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ "دہشت گردی خواہ گروہی ہو یا ریاستی ایک ذہنی فالج کی حیثیت رکھتی ہے اورہمارے خطے کی یہ مفلوج ذہنیت محقق ختم ہو کر رہے گی”۔
انہوں نے استحکام کے فروغ کے لئے ، بلقان سے وسطی ایشیا، افریقہ سے لاطینی امریکہ اور یورپ سے ایشیا پیسیفک تک ،ترکیہ کی کوششوں کو اجاگر کیا اور کہا ہے کہ ترکیہ ایک ایسی دنیا پر یقین رکھتا ہے جہاں زبردست نہیں سچا طاقتور ہو ۔اور وہ اس دنیا کو حقیقت بنانے کے لیے کام کر رہا ہے "۔
انہوں نے ، پائیدار استحکام ، فروغِ امن ، خوشحالی اور مضبوط بھائی چارے کو ترکیہ خارجہ پالیسی کی ترجیحات قرار دیا اور کہا ہے کہ ترکیہ، بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر اپنے اتحادیوں کا دفاع کرتا اور ان کی اقتصادی ترقی اور حقوق کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل کا دوحہ پر حملہ، بچ نکلنے والے سینئر حماس عہدیدار نے آنکھوں دیکھا حال بتایا

Next Post

راہل گاندھی نے دراندازوں کی حفاظت کے لیے "ووٹر ادھیکار یاترا” کی: شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post

راہل گاندھی نے دراندازوں کی حفاظت کے لیے "ووٹر ادھیکار یاترا" کی: شاہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.