جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روانڈا-کانگو معدنیات کے شعبے میں امریکہ سمیت فریقین ثالث کے ساتھ تعاون پر متفق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-16
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

برازویلے ، 15 ستمبر (یو این آئی) روانڈا اور جمہوریہ کانگو امریکا سمیت فریقین ثالث کے ساتھ تعاون کرنے پر متفق ہوگئے ہیں، تاکہ وہ اپنی معدنی سپلائی چینز کو دوبارہ منظم کریں اوراصلاحات تیار کریں، کیونکہ دونوں ممالک واشنگٹن میں ہونے والے امن معاہدے کے بعد سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
ڈان میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے فریم ورک کے مسودے پر اتفاق کیا ہے ، جو امن معاہدے کا حصہ ہے اور اب اس مسودے پر متعلقہ فریقین، بشمول نجی شعبہ، کثیرالجہتی بینک اور دیگر ممالک کی کچھ ڈونر ایجنسیاں بات چیت کر رہی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کانگو اور روانڈا غالباً اکتوبر کے اوائل میں اس فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے لیے ملاقات کریں گے ، اس پر بعد میں سربراہان مملکت دستخط کریں گے ، یہ 17 صفحات پر مشتمل فریم ورک جون میں واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت ہونے والی بات چیت کے دوران طے پانے والے امن معاہدے کے بعد تیار کیا گیا ہے ۔
یہ معاہدہ لڑائی ختم کرنے کا مقصد رکھتا ہے ، جس میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں اور ساتھ ہی اربوں ڈالر کی مغربی سرمایہ کاری کو اس خطے میں متوجہ کرنے کی کوشش ہے جو ٹینٹالم، سونا، کوبالٹ، تانبا اور لیتھیم جیسے معدنی وسائل سے مالا مال ہے ۔
یہ مسودہ اگست میں طے پانے والے ابتدائی خدوخال پر مبنی ہے اور اس میں عمل درآمد کے اقدامات اور ہم آہنگی کے طریقہ کار شامل کیے گئے ہیں۔
اگست کے خدوخال میں توانائی، بنیادی ڈھانچہ، معدنی سپلائی چینز، نیشنل پارکس، اور عوامی صحت پر تعاون کی بات کی گئی تھی۔
مسودے کے مطابق فریقین اس بات کا عہد کریں گے کہ وہ امریکا اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اضافی ریگولیٹری اقدامات اور اصلاحات تیار کریں گے ، جو نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے خطرات کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوں، تاکہ غیر قانونی تجارت کو کم کیا جا سکے اور شفافیت میں اضافہ ہو۔
وہ بیرونی شفافیت کے طریقہ کار کو بھی اپنائیں گے جن میں اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) کی ہدایات پر عمل درآمد کا عزم بھی شامل ہوگا۔
مسودہ فریم ورک میں کان کنی کے مقامات کی فریق ثالث کے ذریعے جانچ پڑتال اور نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر سرحد پار خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کا ذکر بھی شامل ہے ۔
فریم ورک میں ہم آہنگی کے طریقہ کار بھی بیان کیے گئے ہیں جن میں علاقائی معاشی انضمام پر سالانہ اعلیٰ سطح کے اجلاس اور ایک اسٹیئرنگ کمیٹی اور تکنیکی ورکنگ گروپس کی میٹنگز کی ٹائم لائنز شامل ہیں۔
کِنشاسا اور کیگالی نے جون میں واشنگٹن میں طے پانے والے معاہدے کے تحت اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ وہ 90 دنوں کے اندر علاقائی معاشی انضمام کے فریم ورک کا آغاز کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی نے دہلی جانے والی پار سل ٹرین کوہری جھنڈی دِکھائی

Next Post

سرینگرجموںشاہراہ اور مغل روڈ سے درماندہ ٹرکوں کے انخلاء کی یقین دہانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
سرینگر جموں قومی شاہراہ کی بندش نے ضروری اشیاء عوام کی پہنچ سے دور کر دیں

سرینگرجموںشاہراہ اور مغل روڈ سے درماندہ ٹرکوں کے انخلاء کی یقین دہانی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.