جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

چارلی کرک قتل کیس میں بڑی پیشرفت، حملہ آور کی تصاویر اور ویڈیو جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-13
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

یوٹاہ، 12 ستمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں تفتیش کاروں نے مبینہ حملہ آور کی تصاویر اور ویڈیو جاری کردیں جبکہ انہوں نے ایک رائفل بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تفتیش کاروں نے چارلی کرک کے قتل کے سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی اور بتایا کہ قتل میں استعمال ہونے والی رائفل برآمد کر لی ہے ۔
چارلی کرک ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی تھے جنہیں بدھ کے روز ریاست یوٹاہ کی ایک یونیورسٹی میں تقریب کے دوران نامعلوم حملہ آور نے گردن میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
تفتیش کاروں نے اب تک قتل کے محرکات کے بارے میں کوئی بات نہیں کی لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں قاتل کے محرکات کے بارے میں کچھ اشارے ملے ہیں۔
ایف بی آئی اور دیگر حکام نے بتایا کہ قاتل تقریب شروع ہونے سے چند منٹ پہلے یونیورسٹی کے کیمپس پہنچا تھا جہاں چارلی کرک 3 ہزار افراد کے سامنے ایک مباحثے میں مصروف تھے ۔
حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سکیورٹی کیمرہ ویڈیوز میں ایک شخص کو عمارت کی چھت پر جانے کیلیے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے دیکھا گیا جہاں سے اس نے چارلی کرک پر گولی چلائی۔
ایف بی آئی نے حملہ آور کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کیلیے 1 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے ۔ قاتل کی شناخت کیلیے سکیورٹی کیمروں سے لی گئی تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہے جن میں ایک مشتبہ شخص کو سیاہ ٹاپ، سیاہ چشمہ اور گہرے رنگ کی بیس بال کیپ پہنے دکھایا گیا۔
حکام نے ایک اور ویڈیو بھی جاری کی جس میں ایک شخص اُس چھت سے نیچے اترتا دکھائی دیتا ہے جہاں سے ممکنہ طور پر گولی چلائی تھی۔ اس شخص نے عمارت سے نیچے اترتے ہوئے ہتھیلے کا نشان اور دیگر ڈی این اے مواد چھوڑا۔
ویڈیو میں وہ شخص سڑک عبور کرتے اور کیمپس کے قریب جنگلی علاقے میں جاتے ہوئے بھی دکھائی دیا جہاں حکام نے بتایا کہ انہوں نے ایک ہائی پاور، بولٹ ایکشن رائفل برآمد کی۔
یوٹاہ گورنر اسپنسر کاکس نے عوام سے مدد کی اپیلکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عوام کی مدد کے بغیر اپنا کام نہیں کر سکتے ، تفتیش کاروں کو عوام سے 7 ہزار سے زائد معلومات موصول ہوئی ہیں اور تفتیش کاروں نے 200 سے زائد انٹرویوز کیے ہیں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

Next Post

امریکہ میں ملازم نے معمولی تنازع پر ہندوستانی ہوٹل مالک کا سر قلم کردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post

امریکہ میں ملازم نے معمولی تنازع پر ہندوستانی ہوٹل مالک کا سر قلم کردیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.