پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-13
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

ٹرمپ نے قطری وزیراعظم کو اسرائیلی حملے جیسا اقدام دوبارہ نہ ہونے کا یقین دلایا ہے : امریکی مندوب
نیو یارک، 12 ستمبر (یو این آئی) اقوام متحدہ میں امریکی مندوب ڈوروتھی شیا نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے قطری وزیراعظم کویقین دلایا ہے کہ اسرائیلی حملے جیسا اقدام دوبارہ نہیں ہوگا۔
قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملوں کے معاملے پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں بات کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ صدرٹرمپ نے امیر قطر اور قطری وزیراعظم کویقین دلایا ہے کہ ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا۔
ڈوروتھی شیا نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ سے تمام یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، ان کویقین ہے کہ یہ امن کی جانب ایک موقع ہوسکتا ہے ۔
امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکہ یرغمالیوں کی رہائی، جنگ کے خاتمے اور انسانی امدادکی فراہمی کے لیے کام کرتا رہے گا۔
دوسری جانب برطانوی مندوب نے خطاب میں کہا کہ برطانیہ قطرکے ساتھ غیرمتزلزل حمایت کا اظہار اور دوحہ پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتا ہے ، یہ حملہ قطرکی علاقائی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر پر حملہ علاقائی کشیدگی میں اضافے اور جنگ بندی مذاکرات کے لیے خطرہ ہے ، قطر، امریکا اور مصرکی غزہ جنگ بندی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
برطانوی مندوب کا کہنا تھا کہ حماس تمام یرغمالیوں کو رہا اورسیزفائرڈیل پر فوری دستخط کرے ، حماس غیرمسلح ہو، غزہ کے مستقبل میں حماس کوئی کردارادا نہیں کرسکتی جب کہ اسرائیلی حکومت کاغزہ میں توسیعی آپریشن کا فیصلہ بھی غلط ہے ، اسرائیل کو چاہیے کہ آپریشن پر فوری طور پر نظرثانی کرے ۔
ادھر غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا تاہم اس حوالے سے یو اے ای اور اسرائیلی وزارت خارجہ کا فوری طورپرکوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کرکے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا تھا تاہم حماس کی مرکزی قیادت اس حملے میں محفوظ رہی تھی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی کی تجویز

Next Post

چارلی کرک قتل کیس میں بڑی پیشرفت، حملہ آور کی تصاویر اور ویڈیو جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post

چارلی کرک قتل کیس میں بڑی پیشرفت، حملہ آور کی تصاویر اور ویڈیو جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.