پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پاکستان حمایت یافتہ داعش ماڈیول بے نقاب، پانچ گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-12
in قومی خبریں
A A
پاکستان حمایت یافتہ داعش ماڈیول بے نقاب، پانچ گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 11 ستمبر (یو این آئی) دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایک داعش (آئی ایس آئی ایس) دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے ، جو پاکستان میں مقیم ہینڈلر کی ہدایت پر ہندوستان میں خلافت قائم کرنے اور غزوۂ ہند کے تحت جہاد چھیڑنے کی سازش کر رہا تھا۔
ایڈیشنل پولیس کمشنر پرمود سنگھ کشواہا نے جمعرات کو بتایا کہ دہلی، جھارکھنڈ، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے تھانے ، نظام آباد اور راج گڑھ میں چھاپے مار کر پانچ اہم مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کی شناخت اشہر دانش (رانچی)، آفتاب انصاری (ممبئی)، سفیان ابوبکر خان (جھارکھنڈ)، محمد حذیفہ یمن (تلنگانہ) اور کامران قریشی (مدھیہ پردیش) کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس کارروائی میں کل 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے چھ کو راجستھان کے بھیواڑی میں ہتھیاروں کی تربیت لیتے ہوئے پکڑا گیا۔
ماڈیول کا ماسٹر مائنڈ اشہر دانش، جو رانچی سے انگریزی میں پوسٹ گریجویٹ ہے ، پاکستانی ہینڈلر کے رابطے میں تھا۔ وہ ‘سی ای او، غزوہ لیڈر اور پروفیسر’ جیسے کوڈ الفاظ استعمال کرتا تھا۔ پولیس نے رانچی کے اسلام نگر کے تبارک لاج سے دانش کو گرفتار کیا، جہاں سے سلفر پاؤڈر، ہائیڈروکلورک ایسڈ، نائٹرک ایسڈ، بال بیرنگ، ایک دیسی پستول، کارتوس، لیپ ٹاپ، موبائل فون، نقدی اور دہلی کے کچھ علاقوں کے نقشے برآمد ہوئے ۔
ایڈیشنل پولیس کمشنر نے بتایا کہ یہ ماڈیول ایک سلیپر سیل کی طرح کام کر رہا تھا۔ اس کے اراکین پاکستانی ہینڈلر سے رابطے کے لیے سگنل اور ٹیلی گرام جیسے انکرپٹڈ ایپس استعمال کرتے تھے ۔ وہ سوشل میڈیا پر ‘غزوۂ ہند’ کے نام سے ایک آن لائن گروپ چلاتے تھے ، جس کے ذریعے نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف مائل کیا جاتا اور انہیں بھرتی کیا جاتا تھا۔ اس ماڈیول کا مقصد فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانا اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا تھا۔
تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ ماڈیول القاعدہ اور داعش سے متاثر تھا۔ اس کے اراکین اراولی پہاڑیوں کے جنگلات میں ہتھیاروں کی تربیت لے رہے تھے اور تیوہار کے موسم میں دہلی-این سی آر میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ دہلی کے نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے آفتاب اور سفیان کو گرفتار کیا گیا، جو اسلحہ اکٹھا کرنے کے بعد ممبئی فرار ہونے کی کوشش میں تھے ۔ آفتاب میٹرک پاس ہے ۔
مسٹر کشواہا نے بتایا کہ پچھلے چھ ماہ سے اس ماڈیول پر نظر رکھی جا رہی تھی۔ وقت پر ان دہشت گردوں کو پکڑ کر ایک بڑی سازش کو ناکام بنایا گیا۔ پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس ماڈیول نے کتنے لوگوں کو شامل کیا اور ان کے ممکنہ اہداف کیا تھے ۔ تفتیش ابھی جاری ہے اور مستقبل میں مزید گرفتاریاں بھی ممکن ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سونیا گاندھی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

Next Post

ضمیرگلا سڑا ہے ‘گوشت نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟

ضمیرگلا سڑا ہے ‘گوشت نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.