جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جی ایس ٹی پر حکومت کا قدم درست ہے ، پیچیدگیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے : کھرگے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-05
in قومی خبریں
A A
کانگریس صدر کے عہدہ کے انتخاب میں کھڑگے اور تھرور آمنے سامنے

Shashi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی، 4 ستمبر (یو این آئی ) کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اصلاحات کی حکومت کی پہل کو درست قرار دیا لیکن کہا کہ اٹھائے گئے اقدامات کافی نہیں ہیں اور اس کی پیچیدگیوں کو ختم کرکے اسے عوام کے لیے مزید مفید بنانے کی ضرورت ہے ۔
جمعرات کو جی ایس ٹی اصلاحات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر کھرگے نے کہا کہ حکومت نے اسے بہت پیچیدہ بنا دیا ہے اور جی ایس ٹی کے ذریعے عام آدمی کو کچلا جا رہا ہے ، اس لیے کانگریس نے اسے گبر سنگھ ٹیکس بھی کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تعمیل میں اب بھی پیچیدگیاں ہیں اور انہیں دور کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک دہائی سے کانگریس جی ایس ٹی کو آسان بنانے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ مودی حکومت نے ‘ون نیشن ون ٹیکس’ کو‘ون نیشن 9 ٹیکسز’ بنا دیا تھا۔ جس میں صفر فیصد، پانچ فیصد، 12 فیصد، 18 فیصد، 28 فیصد اور 0.25 فیصد، 1.5 فیصد، تین فیصد اور چھ فیصد کی خصوصی شرحیں شامل ہیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ کانگریس نے 2019 اور 2024 کے اپنے منشور میں ایک سادہ اور عقلی ٹیکس نظام کے ساتھ جی ایس ٹی 2.0 کا مطالبہ کیا تھا ۔ کانگریس کی قیادت میں متحدہ ترقی پسند اتحاد ( یو پی اے ) حکومت نے 28 فروری 2005 کو لوک سبھا میں جی ایس ٹی کا اعلان کیا تھا اور 2011 میں جب اس وقت کے وزیر خزانہ پرنب مکھرجی نے جی ایس ٹی بل پیش کیا تو بی جے پی نے اس کی مخالفت کی تھی اور جی ایس ٹی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ۔
اس وقت مسٹر نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے اور انہوں نے جی ایس ٹی کی سخت مخالفت کی تھی۔ آج وہی بی جے پی حکومت جی ایس ٹی کی ریکارڈ وصولی کا جشن منا رہی ہے ، گویا اس نے عام آدمی سے ٹیکس وصول کرکے بڑا کام کیا ہے ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسانوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے ۔ مودی حکومت نے زرعی شعبے کی کم از کم 36 اشیاء پر جی ایس ٹی نافذ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے روزمرہ کی چیزوں جیسے دودھ، دہی، آٹا، اناج، یہاں تک کہ بچوں کی پنسل، کتابیں، آکسیجن، انشورنس اور اسپتال کے اخراجات پر جی ایس ٹی ٹیکس لگایا ہے ۔ اسی لیے ہم نے بی جے پی کے اس جی ایس ٹی کو ‘گبر سنگھ ٹیکس’ کا نام دیا۔ دو تہائی یعنی کل جی ایس ٹی کا 64 فیصد غریب اور متوسط طبقے کی جیبوں سے آتا ہے لیکن ارب پتیوں سے صرف تین فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جاتا ہے جبکہ کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کر کے 22 فیصد کر دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں انکم ٹیکس کی وصولی میں 240 فیصد اور جی ایس ٹی کی وصولی میں 177 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ یہ اچھی بات ہے کہ 8 سال کی تاخیر کے بعد بھی جی ایس ٹی پر مودی سرکار کی کمبھکرانہ نیند ٹوٹ گئی اور انہوں نے جاگ کر جی ایس ٹی کی شرحوں کو معقول بنانے کی بات کی ہے ۔ تمام ریاستوں کو 2024-25 کو بنیادی سال کے طور پر دیکھتے ہوئے پانچ سال کی مدت کے لیے معاوضہ دیا جانا چاہیے ، کیونکہ شرحوں میں کمی سے ان کی آمدنی پر منفی اثر پڑے گا۔۔ جی ایس ٹی کی پیچیدہ تعمیل کو بھی ختم کرنا ہوگا، تب ہی ایم ایس ایم ای اور چھوٹی صنعتوں کو صحیح معنوں میں فائدہ ہوگا۔

 

 

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

 

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان اور سنگاپور نے باہمی تعاون کو مضبوط اور وسعت دینے کے لیے روڈ میپ تیار کیا

Next Post

جی ایس ٹی اصلاحات نے دیوالی سے پہلے ملک میں خوشی کا ماحول پیدا کردیا: بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے

جی ایس ٹی اصلاحات نے دیوالی سے پہلے ملک میں خوشی کا ماحول پیدا کردیا: بی جے پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.