ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سانبہ، آر ایس پورہ اور کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیکی علاقوں کا بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-25
in تازہ تریں
A A
۲۰۱۸ کے بعد سے سرحد پار دراندازی میں نمایاں کمی آئی ہے ‘حکومت کا اعتراف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

جموں/۲۵جون
سالانہ امر ناتھ یاترا کے پیش نظر سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز جموں میں بین الاقوامی کنٹرول لائن کے رہائشی اور جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف نے سانبہ، آر ایس پورہ جموں اور کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سراغ رساں ایجنسیوں نے دراندازی کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے پیش نظر سرحدوں پر چوکسی بڑھائی گئی ۔اُن کے مطابق ملی ٹینٹوں کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر جموں سے سری نگر تک سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ،جبکہ رات کا گشت بھی بڑھایا گیا ہے ۔
دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ یاترا میں رخنہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں جگہ جگہ عارضی بینکر بنائے گئے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر تین دائر وں والی سیکورٹی تعینات کی گئی ہے تاکہ امکانی درا ندازی کو ناکام بنایاجا سکے ۔
معلوم ہوا ہے کہ یاترا کے احسن انعقاد کے لئے امسال یاترا کے لئے جموں صوبہ میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں، لکھن پور سے جواہر ٹنل تک جو۲۶۸ کلو میٹر قومی شاہراہ پانچ اضلاع کٹھوعہ، سانبہ، جموں، اودھم پور اور رام بن سے گزرتی ہے ، کو مختلف زونوں اور سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے اور زونل سطح پر ایک افسر کو لگایا گیا ہے ۔
ذرائع نے کہا کہ یاترا کو سب سے زیادہ دراندازی کا خطرہ رہتا ہے جس کےلئے سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا”سالانہ امرناتھ یاترا کو سب سے بڑا خطرہ یہ رہتا ہے کہ کہیں دراندازی نہ ہوجائے اور اس کے بعد کہیں کوئی واردات پیش نہ آجائے اس لئے سیکورٹٰی گرڈ کو مزید مستحکم کیا گیا ہے “۔
ذرائع نے کہا کہ یاترا کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے بارڈر پولیس فورس کے ساتھ ساتھ بی ایس ایف کی اضافی کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے ، یہ جموں، سانبہ اور کٹھوعہ میں اپنے مورچے لگائیں گے ۔
ذرائع نے کہا کہ بین الاقوامی سرحد کی طرف سے قومی شاہراہ کی طرف آنے والی تمام سڑکوں پر چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں، کئی جگہ گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے چیک پوسٹ لگائے گئے ہیں اور جو قومی شاہراہ کے چیک پوسٹس ہیں انہیں مزید مستحکم کیا گیا ہے وہاں سینٹرل پیرا ملٹری فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرحد پار تربیتی کیمپوں میں 5 سے 7 سو کے قریب جنگجو موجود:فوج

Next Post

جنوبی کشمیر کے شرمال شوپیاں میںسیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی میں جموں روانہ

جنوبی کشمیر کے شرمال شوپیاں میںسیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.