جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر پک اپ اور ڈراپ آف کے لیے گاڑیوں پر بھاری فیس عائد کی جائے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-25
in قومی خبریں
A A
زمین کھونے کا خوف‘کسان مجوزہ اننت ناگ،پہلگام ریلوے لائن کے خلاف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی // ریلوے مسافروں کے لیے شمالی ریلوے بدھ سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو پک اپ اور ڈراپ کے لیے آنے والی گاڑیوں پر فیس کا نیا نظام لاگو کرنے جا رہا ہے ، جس سے عام لوگوں کی جیبوں پر بہت بھاری پڑنے والا ہے ۔
ناردرن ریلوے کی سرکاری اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیشن کے اجمیری گیٹ سائیڈ پر لاگو کیے جانے والے اس سسٹم کا مقصد اسٹیشن پر جام کی پریشانی کو کم کرنا، بھیڑ کو کنٹرول کرنا اور مسافروں کے پک اپ اور ڈراپ آف کے عمل کو تیز کرنے میں مدد کرنا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر کسی بھی پرائیویٹ گاڑی یا کیب کے اسٹیشن کے احاطے میں داخلے کے لیے تین لین بنائی گئی ہیں، جن میں صرف مسافروں کو اتارنے یا بیٹھانے کی سہولت ہوگی۔ مسافروں کو اتارنے یا لینے کے لیے آنے والی تمام گاڑیوں کو پہلے آٹھ منٹ کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی، لیکن اگر آٹھ منٹ سے زیادہ تاخیر ہوئی تو وہ تاخیر جیب پر بھاری پڑے گی۔
بتایا گیا ہے کہ اگر گاڑی 8 سے 15 منٹ کے درمیان چلتی ہے تو 50 روپے فیس، 15 سے 30 منٹ کے درمیان 200 روپے اور اگر 30 منٹ سے زیادہ رکتی ہے تو 500 روپے فیس وصول کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ مسافروں کو لینے آنے والی گاڑیوں کو عام یا وی آئی پی پارکنگ میں پارک کرنا ہو گا اور پارکنگ کی مقررہ مدت کے مطابق مقررہ فیس ادا کرنے کے بعد روانہ ہونا ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کمرشل گاڑیوں سے بغیر کسی مقررہ وقت کے پک اپ اور ڈراپ کے لیے چارج کیا جاتا تھا۔ اب، تمام گاڑیوں کے لیے پہلے آٹھ منٹ کے لیے چھوٹ ہے ۔ اگر کمرشل گاڑیاں مسافر کو چھوڑ کر آٹھ منٹ کے اندر اندر چلی جاتی ہیں تو انہیں کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا: کانگریس

Next Post

بی جے پی نے وزیر پور میں بلڈوزر چلا کر 350 کچی آبادیوں کو بے گھر کیا: اے اے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

بی جے پی نے وزیر پور میں بلڈوزر چلا کر 350 کچی آبادیوں کو بے گھر کیا: اے اے پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.