پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے کیلئے دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے : ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-22
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

واشنگٹن//(مانیٹرنگ ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مدت کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ "کیا کچھ لوگ عقل کی طرف لوٹتے ہیں یا نہیں”۔
نیو جرسی کے شہر موریس ٹاؤن پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹرٹرمپ نے کہا کہ وہ ممکنہ طور پر جنگ بندی کی حمایت کر سکتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ فریقین کو حملے روکنے پر آمادہ کرنا آسان نہیں ہو گا۔
العربیہ کے مطابق ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے امریکی خفیہ اداروں کی سابق سربراہ ٹولسی گیبارڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ کہنا درست نہیں کہ ایران کے جوہری پروگرام کے کوئی واضح شواہد نہیں ہیں۔
صدر ٹرمپ نے یورپی کوششوں پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا کوئی خاص یقین نہیں کہ یورپی ممالک ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ ختم کرنے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں گے۔ ان کا اشارہ جنیوا میں ہونے والے اجلاس کی طرف تھا، جہاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی نمائندوں سے ملاقات کی۔
ٹرمپ نے کہا کہ "ایران ہم سے بات کرنا چاہتا ہے، نہ کہ یورپ سے”۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت جاری ہے اور وہ نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے اسرائیل کے ردعمل کو موثر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دوٹوک کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ بعض اوقات امن کے لیے طاقت کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ زمینی فوج کو ایران بھیجنا ان کی ترجیحات میں شامل نہیں۔
ٹرمپ کے اس بیان سے کچھ ہی دیر قبل امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے "العربیہ/الحدث” سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ دو ہفتے کا انتظار فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
پریس کانفرنس میں بروس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سفارتی طریقے سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات کا ایک "مناسب امکان” موجود ہے، تاہم کچھ بھی یقینی نہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک میں کورونا سے متاثرہ 19453 مریض صحت یاب

Next Post

ٹرمپ انتظامیہ کی ایران سے متعلق نئی پابندیاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور
عالمی خبریں

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

2026-09-13
جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا
عالمی خبریں

جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

2026-09-13
سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا
عالمی خبریں

سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا

2026-09-13
اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے
عالمی خبریں

اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے

2026-09-13
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکہ اور ایران کے دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار

2026-09-13
عالمی خبریں

تجارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا کے امریکی اشیا پر جوابی محصولات نافذ

2026-09-13
عالمی خبریں

اے آئی سے انسانیت کے وجود کو خطرہ ہے: وولکر ترک

2026-09-13
Next Post
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

ٹرمپ انتظامیہ کی ایران سے متعلق نئی پابندیاں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.