جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بہار کو نئی وندے بھارت ٹرین اور نئی ریل لائن کی سوغات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-21
in قومی خبریں
A A
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

پٹنہ// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بہار کو ایک اور وندے بھارت ایکسپریس کا تحفہ دیا اور ویشالی سے دیوریا تک ایک نئی ریل لائن اور نئی ٹرین سروس کا افتتاح کیا۔
وزیر اعظم نے سیوان میں منعقدہ ایک پروگرام میں پاٹلی پتر اور گورکھپور کے مابین چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ویڈیو لنک کے ذریعے پاٹلی پترریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھائی۔ مسٹر مودی نے ویشالی سے دیوریا (اتر پردیش) تک نئی ٹرین سروس اور 29 کلومیٹر کی نئی لائن کا افتتاح کیا۔اس سے دیوریا اور ویشالی کے درمیان کے علاقے کی ترقی کو ایک نئی جہت ملے گی۔ علاقے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مارکیٹ تک زرعی مصنوعات کی تیزی سے رسائی کو یقینی بنایا سکے گا۔
پاٹلی پتراسٹیشن پر منعقدہ پروگرام میں پٹنہ صاحب پارلیمانی حلقہ سے منتخب ہونے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد، بہار حکومت کے وزیر نتن نوین، پاٹلی پتر کے سابق رکن پارلیمنٹ رام کرپال یادو موجود تھے ۔ جبکہ پاٹلی پترا کی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی تقریب میں نظر نہیں آئیں۔
مسٹر روی شنکر پرساد نے نامہ نگاروں سے کہا کہ بہار کی ترقی وزیر اعظم کے دل میں ہے ، وہ جب بھی بہار آتے ہیں، ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے یہاں حقیقت بن جاتے ہیں۔ ہم یہاں وندے بھارت ٹرین کو جھنڈی دکھانے آئے ہیں۔ وزیر اعظم واقعی بہار ریاست کو پسند کرتے ہیں اور اس کی ترقی کے بارے میں فکر مند ہیں۔
یہ ملک میں وندے بھارت ایکسپریس سیریز کی ٹرین سروس کی 71 ویں جوڑی ہے ۔ یہ ٹرین 384 کلومیٹر کی مسافت سات گھنٹے میں طے کرے گی۔ روٹ پر یہ اتر پردیش کے گورکھپور، کپتن گنج، پنیہوا اور بہار کے بگہا، نرکٹیاگنج، بیتیا، سگولی، باپودھام موتیہاری، مظفر پور، حاجی پور، پاٹلی پتر اسٹیشنوں پر رکے گی۔ اس ٹرین کے ذریعے سیاح چمپارن، ویشالی اور کوشی نگر جیسے مقامات پر بھی آسانی سے پہنچ سکیں گے ، جس سے سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا۔
ٹرین 26502 اپ گورکھپور سے صبح 5:40 پر روانہ ہوگی اور دوپہر 12:45 پر پاٹلی پتر اسٹیشن پہنچے گی اور واپسی میں یہ پاٹلی پتر سے دوپہر 3:30 بجے روانہ ہوگی اور رات 10:30 بجے گورکھپور پہنچے گی۔ اس سروس کے لیے وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا سیٹ لگایا گیا ہے ۔ یہ ہفتے میں چھ دن چلے گی اور یہ سروس ہفتہ کودستیاب نہیں ہوگی۔
آٹھ ڈبوں والی اس وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے تمام ڈبے ایئرکنڈیشنڈ ہیں۔ اس ٹرین کے دروازے آٹومیٹک ہیں۔ مسافروں کو صاف بایو ٹوائلٹس کی سہولت ملے گی۔ ٹرین میں جی پی ایس پر مبنی معلوماتی اسکرین بھی ہے ۔ مسافروں کو آن بورڈ کھانا اور پانی ملے گا۔ مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرین میں سی سی ٹی وی کیمرے بھینصب کے ے گئے ہیں۔ جدید ترین ٹرین سیٹ کی رائڈ انتہائی آرام دہ ہوگی۔ اس میں کسی قسم کا جھٹکا محسوس نہیں ہوگا۔یہ ٹرین سیٹ چند سیکنڈ میں رفتار پکڑ لیتی ہے اور بہت کم وقت میں رک جاتی ہے ۔ اس کے سبب اس کی اوسط رفتار زیادہ رہتی ہے اور سفر کے وقت میں کافی کمیآتی ہے ۔
اب اتر پردیش میں 15 اور بہار میں 13 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں چل رہی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کل 70 وندے بھارت ٹرین خدمات لوگوں کو تیز، محفوظ اور جدید ریل سفر فراہم کر رہی ہیں۔ ملک کی 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 330 اضلاع وندے بھارت ایکسپریس ٹرین سے مربوط ہوگئے ہیں۔ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا سلیپر ورژن بھی تیار ہے اور بہت جلد یہ پٹریوں پر مسافروں کو سروس فراہم کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ کا ایران کے خلاف ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کا استعمال تباہ کن ہوگا: روس

Next Post

مدورئی میں متنازعہ مندر کے انہدام پر سپریم کورٹ کی روک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 

مدورئی میں متنازعہ مندر کے انہدام پر سپریم کورٹ کی روک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.