ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بدھل میں پراسرار اموات: وزیر اعلی کی محکمہ صحت اور پولیس کو تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-17
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بدھل میں پراسرار اموات: وزیر اعلی کی محکمہ صحت اور پولیس کو تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 جموں/ 17 جنوری

 وزیر اعلیٰ‘عمر عبداللہ نے راجوری ضلع کے بدھل گاو¿ں کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جہاں پراسرار موت وں نے 16 لوگوں کی جان لے لی ہے۔

اجلاس میں وزیر صحت و میڈیکل ایجوکیشن سکینہ ایٹو نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی چیف سکریٹری، اٹل ڈولو۔ چیف منسٹر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری دھیرج گپتا۔ اے ڈی جی پی جموں آنند جین۔ ڈویڑنل کمشنر جموں رمیش کمار۔ سیکرٹری صحت و میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ اور دیگر سینئر میڈیکل و پولیس افسران۔

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سیکرٹری صحت و میڈیکل ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ کو اب تک کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

سیکرٹری صحت و میڈیکل ایجوکیشن نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے متاثرہ علاقے میں 3000 سے زائد رہائشیوں کا گھر گھر جا کر سروے کیا، پانی، خوراک اور دیگر مواد کے نمونے جمع کیے اور ان کی جانچ کی۔

انہوں نے بتایا کہ انفلوئنزا اور دیگر ممکنہ آلودگیوں سمیت تمام ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ آئی سی ایم آر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول، سی ایس آئی آر، ڈی آر ڈی او اور پی جی آئی ایم ای آر چندی گڑھ سمیت اہم قومی اداروں کی جانب سے اضافی جانچ کی گئی لیکن اموات کی کوئی واضح وجہ معلوم نہیں کی گئی۔

پولیس حکام نے اجلاس کو بتایا کہ اموات کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جو ایک دوسرے سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر رہنے والے تین خاندانوں تک محدود ہیں۔

صورتحال کی نزاکت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ صحت اور پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اپنی تحقیقات میں تیزی لائیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان اموات کی غیر واضح نوعیت انتہائی تشویش ناک ہے اور حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ اس کی اصل وجہ کی جلد از جلد نشاندہی کی جائے۔” میں تمام محکموں پر زور دیتا ہوں کہ وہ تعاون کریں اور اس مسئلے کو حل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں“۔

اجلاس کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ محکمہ صحت نے گزشتہ 40 روز سے علاقے میں فعال موجودگی برقرار رکھی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایمبولینس، ادویات اور ضروری سہولیات فراہم کی ہیں۔

سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے عوام کو یقین دلایا کہ انتظامیہ اس صورتحال کو انتہائی ترجیح دے رہی ہے۔

عمرعبداللہ نے کہا ”ہمارے شہریوں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ حکومت اس بحران کو حل کرنے اور متاثرہ خاندانوں کے لئے انصاف کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایس پی واحد کاتبادلہ: حکومت کے انصاف کے عزم پر سوال اٹھتے ہیں:محبوبہ

Next Post

جب کوئی ضرورت نہیں ہے تو دہلی سے لڑوں کیوں؟:وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں وزیر اعلی عمر نے ریاست کا درجہ بحال کرنے پر زور دیا

جب کوئی ضرورت نہیں ہے تو دہلی سے لڑوں کیوں؟:وزیر اعلیٰ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.