جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۲۰۲۴:پہلے۱۰مہینوںمیں۵۰۰۰سڑک حادثات‘۷۰۳؍افراد کی موت‘۶۸۲۰زخمی

سرینگر ضلع میں ۵۷ ؍اموات ہوئیں‘ ۴سوسے زائد؍افراد زخمی ہوئے‘جموں ضلع میں ۱۰۵ کی موت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-01
in اہم ترین
A A
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

سرینگر//
جموں وکشمیر میں۲۰۲۴کے دوران بھی سڑک حادثوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں کئی گھروں کے چراغ بجھ گئے۔
تاہم سری نگر کے ٹینگہ پورہ علاقے میں ماہ نومبر میں پیش آنے والے سڑک حادثے ، جس کے نتیجے میں۲طالب علم جاں بحق ہوئے تھے ، کے بعد ٹریفک حکام نے وادی کے قرب وجوار میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پر مہم تیز کر دی جس کے حوصلہ افزا نتائج بر آمد رہے ہیں اور عوامی سطح پر اس کو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔
جموںکشمیر میں سال رواں کے پہلے۱۰مہینوں کے دوران قریب۵ہزار سڑک حادثات میں زائد از۷سو افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ۶ہزار۸سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں وکشمیر میں رواں سال کے ماہ جنوری سے ماہ اکتوبر تک کل۴ہزار۹سو ۹۰سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں۷سو ۳؍افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ ۶ہزار۸سو ۲۰؍افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جموں میں سب سے زیادہ۹۱۰سڑک حادثات میں۱۰۵؍اموات جبکہ ضلع شوپیاں میں سب سے کم ۵۶سڑک حادثوں میں۵؍اموات واقع ہوئی ہیں۔
ادھر ٹریفک حکام نے سڑک حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے مہم کو تیز کرتے ہوئے جموںکشمیر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف۱۲لاکھ۱۱ہزار۸۵چالان کر دئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں سال رواں کے ماہ جنوری سے اب تک ۵۷ ؍اموات ہوئیں جبکہ ۴سوسے زائد؍افراد زخمی ہوئے ۔
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میںایک سو۳۷سڑک حادثات میں۳۰؍اموات واقع ہوئیں اورایک سو۷۸؍افراد زخمی ہوئے جبکہ ضلع بڈگام میں ایک سو۹۰سڑک حادثات میں۱۲؍افراد کی موت جبکہ۲سو۹۲زخمی ہوئے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اس دوران کل۲سو ۸۳سڑک حادثات ہوئے ہیں جن میں۳۷؍افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور۳سو۸۰؍افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع کولگام میںایک سو۳۸سڑک حادثوں میں۴۲؍افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور ایک سو۶۴؍افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ہی ضلع پلوامہ میں کل۸۸سڑک حادثات ہوئے جن کے نتیجے میں ۵؍افراد ہلاک اور ایک سو ۳۱؍افراد زخمی ہوئے جبکہ ضلع شوپیاں میں کل ۵۶سڑک حادثات میں۵؍افراد ہلاک اور۸۲زخمی ہوئے اور اونتی پورہ میں ایک سو ۶سڑک حادثات میں۱۵؍افراد کی موت جبکہ ایک سو۲۱؍افراد زخمی ہوئے۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے ۱۰مہینوں کے دوران ایک سو۷۰سڑک حادثات ہوئے ہیں جن میں۳۵؍افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ ۲سو۵۵؍افراد زخمی ہوئے ۔
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کل ایک سو ایک سڑک حادثوں میں۱۵؍افراد ہلاک اور ایک سو۳۱؍افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع کپوارہ میں کل ایک سو ایک سڑک حادثات میں۵؍افراد ہلاک جبکہ ایک سو۵۱زخمی ہوئے نیز قصبہ ہندوارہ میں کل۷۲سڑک حادثات میں۲۰؍افراد کی موت جبکہ ایک سو۳ ؍افراد زخمی ہوئے ۔
شمالی کشمیر کے ہی قصبہ سوپور میں اس دوران کل۹۵سڑک حادثات میں۱۰؍افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ ایک سو ۱۶؍افراد زخمی ہوئے۔
صوبہ جموں کے ضلع جموں میں سال رواں کے پہلے دس مہینوں کے دوران سب سے زیادہ۹ سو ۱۰سڑک حادثات میںایک سو ۵؍افراد از جان جبکہ ایک ہزار۲سو۱۸؍افراد زخمی ہوئے۔
ضلع سانبہ میں کل ۲سو ۱۴سڑک حادثات میں۲۹ ؍افراد کی موت واقع ہوئی اورایک سو ۱۶؍افراد زخمی ہوئے جبکہ ضلع کٹھوعہ میں کل۳سو۷۲سڑک حادثات میں۳۴؍افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ۵سو ۵۱؍افراد زخمی ہوئے ۔
صوبہ جموں کے ضلع اودھم پور میں اس دوران کل ۳سو۴۱سڑک حادثات میں ۶۳؍افراد کی موت واقع ہوئی اور ۴سو ۹۱؍افراد زخمی ہوئے جبکہ ضلع ریاسی میں کل ۲سو۵۲سڑک حادثوں میں۴۱؍افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ۳سو ۵۲؍افراد زخمی ۔
ضلع ڈوڈہ میں کل ایک سو۹۱سڑک حادثات میں ۲۱؍افراد ہلاک اور۲سو۶۰؍افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع کشتواڑ میں کل ایک سو ۲سڑک حادثوں میں۳۴؍افراد از جان جبکہ ایک سو۴۷؍افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ جموں کے ہی ضلع رام بن میں کل ۲سو۴۰سڑک حادثات ہوئے ہیں جن میں۴۶؍افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ۳سو ۱۳؍افراد زخمی ہوئے ۔
ضلع پونچھ میں کل ایک سو ۴۶سڑک حادثات میں کل۲۳؍افراد کی موت اور۲سو ۴۵؍افراد زخمی ہوئے جبکہ ضلع راجوری میں کل۲سو۸۷سڑک حادثات میں ۳۲؍افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ۴سو۵۴؍افراد زخمی ۔
ڈاٹا کے مطابق ریلوے کٹرہ میں اس دوران۴ سڑک حادثے ہوئے ہیں جن میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ۴؍افراد زخمی ہوئے ۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ سڑک حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالان کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں اس سال۷۵ دہشت گرد مارے گئے

Next Post

’روپ وے پروجیکٹ اشو کو بات چیت سے حل کیا جائے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ

’روپ وے پروجیکٹ اشو کو بات چیت سے حل کیا جائے ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.