جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی صدارتی انتخاب: مسلم ووٹرز کا ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کیخلاف اظہارِ عدم اطمینان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-29
in عالمی خبریں
A A
ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس 10ستمبر کو مباحثے پر متفق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

واشنگٹن///
جیسے جیسے امریکی صدارتی انتخاب قریب آ رہا ہے اس سے انتخابی موسم میں بھی شدت آتی جا رہی ہے، مسلم ووٹرز دونوں بڑی جماعتوں کے خلاف اپنے عدم اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں جس کی بڑی وجہ غزہ کا جاری تنازع ہے۔اس ضمن میں مختلف جائزوں سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ غزہ کی جنگ کے باعث مسلم ووٹرز نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر کملا ہیرس دونوں کے اسرائیل کے بارے میں مؤقف پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
اس تبدیلی نے تیسری پارٹی کے امیدواروں کی جانب ایک ممکنہ متبادل کے طور پر اپنی توجہ مبذول کروائی ہے اور مسلم ووٹرز تھرڈ پارٹی امیدواروں کو ووٹ دینے کے لیے ترجیح دینے لگے ہیں۔
کونسل آف امیریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کی جانب سے دو ماہ قبل کروائے گئے سروے کے مطابق نائب صدر کملا ہیرس اور گرین پارٹی کے امیدوار جِل اسٹین کو مسلم ووٹرز کی 29 فیصد حمایت حاصل ہے جبکہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی مسلم ووٹرز کی تعداد 11 فیصد ہے۔اس سروے سے غزہ جنگ کے اثرات کے حوالے سے مسلم ووٹرز کے رجحانات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ پچھلی بار کے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کو مسلم ووٹرز کی بھاری حمایت حاصل ہوئی تھی اور ان کو مسلمانوں کے 65 فیصد ووٹ ملے تھے مگر اب اس حمایت میں بہت واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔
کئی مسلم ووٹرز اب تیسری پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے یا کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا سوچ رہے ہیں۔
دوسری جانب حال ہی میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم کمیونٹی کے ساتھ روابط بڑھائے اور حالیہ طور پر مشی گن میں عرب مسلم رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کیں جن کے نتیجے میں وہاں کے مسلمانوں نے 2 دن قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن ریلی میں ان کی حمایت کا بڑا اعلان کر دیا۔
مشی گن کے مسلم ووٹرز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کروانے کا وعدہ کیا ہے اس لیے اب مشی گن سے مسلمانوں کی یہ حمایت ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے، مگر اس کے باوجود بھی کئی مسلمان تیسری پارٹی کے امیدواروں کو ایک آپشن کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔اس وقت امریکی صدارتی انتخابات میں21 تھرڈ پارٹی امیدوار بھی موجود ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کی مصری تجویز مسترد کر دی، حماس کا خیر مقدم

Next Post

آگ کی الگ الگ وارداتوں میں چار مکان اور ایک گودام خاکستر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

آگ کی الگ الگ وارداتوں میں چار مکان اور ایک گودام خاکستر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.