جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فرانس کے صدر اپنے بعض وزراء اور میڈیا پر چراغ پا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-19
in عالمی خبریں
A A
میکرون کو لی پین پر 14 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

پیرس//
فرانس کے صدر امانوئل مکرون نے جمعرات کے روز اپنے بعض وزراء پر پیشہ ورانہ رجحان کی کمی کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے میڈیا پر بھی تنقید کی کہ اس نے کابینہ کے اجلاس کے دوران اسرائیل کے بارے میں صدر کے تبصرے کو غلط طریقے سے نشر کیا۔
العربیہ کے مطابق امانوئل مکرون نے شدید غصے میں صحافیوں کو کھری کھری سنائیں کیوں کہ ان کے بیان کردہ تبصرے کے مطابق فرانسیسی صدر نے منگل کے روز کابینہ کے بند اجلاس میں اسرائیل کے قیام پر شکوک کا اظہار کیا تھا۔ امانوئل مکرون نے ایسا بیان دینے کی تردید کی۔
واضح رہے کہ 15 اکتوبر کو فرانسیسی کابینہ کے جلسے میں شرکت کرنے والوں نے بتایا تھا کہ امانوئل مکرون نے اپنے وزراء سے کہا کہ نیتن یاہو (اسرائیلی وزیر اعظم) کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور یہ بات نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے فیصلے سے ہی قائم ہوا تھا۔ امانوئل مکرون کا اشارہ نومبر 1947 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی رائے شماری کی جانب تھا۔ یہ ووٹنگ فلسطین کو ایک یہودی اور ایک عرب ریاست میں تقسیم کرنے کے منصوبے کے سلسلے میں ہوئی۔
اسرائیل کے قیام کے حوالے سے اس بیان نے فرانس میں یہودی اداروں کے حلقوں اور سیاسی طبقے کے کچھ حصے کو انتہائی چراغ پا کر دیا۔
برسلز میں یورپی کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں فرانسیسی صدر عمانوئل امانوئل مکرون نے کہا کہ "یہ بتانا ضروری ہے کہ جب میں نے غیر ملکی یا فرانسیسی سیاسی قائدین کے بہت سے تبصروں اور ردود فعل کو پڑھا جو مجھ سے منسوب بیان پر سامنے آئے تھے تو مجھے بہت حیرت ہوئی۔ انھوں نے یہ نہیں پوچھا کہ وہ کیا کہہ رہے اور میں نے اصل میں کیا کہا تھا”۔
امانوئل مکرون کے مطابق اس طرح کے کھلواڑ کے ذمے دار افراد محض غلطی کے مرتکب نہیں بلکہ یقینا وہ بعض لوگوں کو اذیت دے رہے ہیں اور فرانس کو کمزور بنا رہے ہیں۔
امانوئل مکرون کا کہنا تھا کہ "فرانس ہمیشہ سے اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ اسرائیل کا وجود اور اس کی سلامتی فرانس اور فرانسیسیوں کے لیے ایسے معاملات ہیں جن پر سمجھوتا نہیں ہو سکتا”۔
رواں ہفتے میڈیا میں نشر ہونے والے تبصروں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید رد عمل پر مجبور کر دیا۔ ان تبصروں کے ہی سبب نیتن یاہو اور امانوئل مکرون کے بیچ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے حوالے سے سفارتی چپقلش کی نئی لہر سامنے آئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بائیڈن کی یاہو کو یحییٰ سنوار کی ہلاکت پر مبارکباد

Next Post

پونچھ میں ملی ٹینٹ معاون کے قبضے سے چار گرینیڈ برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post
راجوری میں۲زنگ آلود گرینیڈ اور گولیاں بر آمد

پونچھ میں ملی ٹینٹ معاون کے قبضے سے چار گرینیڈ برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.