جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سلامتی کونسل: امریکی سفیر نے غزہ میں اسرائیل کی فاقہ کشی پالیسی کو ناقابل قبول قرار دیدیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-18
in عالمی خبریں
A A
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

نیو یارک//
امریکی سفیر نے سلامتی کونسل اجلاس کے دوران غزہ میں اسرائیل کی فاقہ کشی پالیسی کو خوفناک اور ناقابل قبول قرار دیدیا۔
غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس برطانیہ، فرانس اور الجزائر کی درخواست پرہوا۔
اجلاس میں بات کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی فاقہ کشی پالیسی، خوفناک اور ناقابل قبول ہوگی، اس پالیسی کے عالمی اور امریکی قانون کے تحت مضمرات ہوں گے۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ خوراک اور دیگر امداد فوری طورپرغزہ میں پہنچانی چاہیے جب کہ حفاظتی ٹیکوں، انسانی امدادکی ترسیل اور تقسیم کے لیے غزہ میں وقفے ہونے چاہئیں۔
غزہ کی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کی قائم مقام سربراہ جوائس مسویا نے سلامتی کونسل اجلاس میں کہا کہ غزہ میں حالات ناقابل برداشت ہیں، یو این امدادی اداروں کو بھی رسائی نہیں دی جارہی۔
فلسطینی مستقل مندوب کا اجلاس میں کہنا تھا کہ فلسطینی اور لبنانی عوام اسرائیل کو ملنے والی چھوٹ کی قیمت چکارہے ہیں، اسرائیلی حملے جنگی جرائم ہیں، انہیں روکاجانا چاہیے۔
اس موقع پر چینی مستقل مندوب نے کہا کہ امریکا اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کو 17 ارب ڈالر سے زائد فوجی امداد دے چکا،کونسل کو دو ریاستی حل کے امکانات کا احیاء اور تحفظ کرنا چاہیے، غزہ میں جنگ بندی کی جائے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل ہونا چاہیے۔
اس موقع پر یو این ایجنسی نے بتایا کہ برطانیہ اور فرانس نے بھی اسرائیل پر اقوام متحدہ کے ادارے انروا کو غزہ میں امدادکی فراہمی کے لیے رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سلامتی کونسل اجلاس میں شریک اسرائیل سفیر کا کہنا تھا کہ حماس انسانی ہمدردی کی صورتحال کو بطور ہتھیاراستعمال کررہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دنیا کو جنگ میں نہیں بدھ میں حل ملے گا : مودی

Next Post

ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 260 افغان تارکین ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 260 افغان تارکین ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.