بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی انتخابات: عرب امریکی پی اے سی نے ٹرمپ اورہیرس کواسرائیل کی حمایت پرمسترد کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-16
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

دبئی//
عرب امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (اے اے پی اے سی) نے پیر کے روز کہا کہ وہ ڈیموکریٹک نائب صدر کملا ہیرس یا ریپبلکن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت نہیں کرے گی۔ کمیٹی نے غزہ اور لبنان کی جنگوں میں دونوں کی طرف سے اسرائیل کی’اندھا دھند حمایت‘ کو اس کی وجہ قرار دیا۔
پانچ نومبر کے امریکی انتخابات پہلی بار ہوں گے جب 1998 میں گروپ کے آغاز کے بعد سے اے اے پی اے سی نےکسی امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ یہ عام طور پر ڈیموکریٹس کی حمایت کرتا ہے۔
پولز میں ہیرس اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے۔ عرب اور مسلمان امریکیوں نے 2020 میں صدر جو بائیڈن کی زبردست حمایت کی تھی لیکن وہ اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کے صریح مخالف رہے ہیں۔ اس کے باعث ان کی ڈیموکریٹس کی حمایت ختم ہو گئی ہے۔
ٹرمپ کے ماضی کے بیانات اور ان کے دورِ حکومت میں مسلم اکثریتی ممالک کو نشانہ بنانے والی سفری پابندی کی پالیسی کی وجہ سے اس کمیونٹی سے انہیں تاریخی طور پر کم منظوری حاصل ہوئی ہے۔ ہیرس اور بائیڈن کی طرح ٹرمپ بھی اسرائیل کے واضح حامی رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اگر عرب اور مسلم امریکیوں نے ووٹ نہ دیا یا کسی تیسرے فریق کو دیا تو ہیرس کی کامیابی کے امکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ان کمیونٹیز میں سے کئی لوگوں کے غزہ اور لبنان کی جنگوں میں رشتہ داروں ہلاک ہو چکے ہیں اور انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹرمپ یا ہیرس دونوں کو ہی ووٹ نہ دیں۔ ایڈوکیسی گروپ اینگیج ایکشن جیسے بعض نے ٹرمپ کو ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے ہیرس کی حمایت کی ہے۔
اے اے پی اے سی نے ایک بیان میں کہا گیا، "دونوں امیدواروں نے غزہ میں نسل کشی اور لبنان میں جنگ کی حمایت کی ہے۔ ہم اپنا ووٹ ڈیموکریٹ کملا ہیرس یا ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کو نہیں دے سکتے جو آنکھیں بند کر کے مجرم اسرائیلی حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

26 غریب ترین ممالک قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں، عالمی بینک

Next Post

پیوٹن نے شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کا بل ایوان کو بھجوا دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین

پیوٹن نے شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کا بل ایوان کو بھجوا دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.