ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اب کی بار کمیونسٹ لیڈر تاریگامی کیلئے کولگام نشست کا دفاع کرنا اتنا آسان نہیں ہو گا

جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیدوار اور پی ڈی پی کے محمد امین سے تکونی مقابلہ سخت ثابت ہو سکتا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-13
in اہم ترین
A A
جموں میں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں آل پارٹی میٹنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر///
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کی کولگام اسمبلی نشست جس پر گذشتہ کم و بیش تین دہائیوں سے سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی براجمان ہیں، پر ہونے الے اسمبلی انتخابات میں تکونی مقابلے کی امید کی جا رہی ہے ۔
کولگام اسمبلی حلقے سے۱۰؍امید وار میدان میں اتر کر اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں لیکن حلقے پر مسلسل چار بار کامیابی کا جھنڈا گاڑنے والے امید وار محمد یوسف تاریگامی اور پی ڈی پی امید وار محمد امین کے لئے پہلی بار الیکشن لڑنے والے جماعت اسلامی حمایت یافتہ امید وار سیار احمد ریشی ایک بڑے چیلنج کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔
محمد یوسف تاریگامی کو اس بار نیشنل کانفرنس کانگریس الائنس کا بھی سپورٹ حاصل ہے جس کی وجہ سے ان کو ایک مضبوط امید وار کے طور پردیکھا جا رہا ہے تاہم۴۲سالہ سیار احمد ریشی کا بھی علاقے میں انجام دی جانے والیں تعلیمی خدمات کے باعث نوجوان حلقوں میں گہرے اثر و نفوذ کو بھی صرف نظر نہیں کیا جا سکتا ہے ۔
تاریگامی کے ایک قریبی ساتھی نے کا کہنا ہے ’’فیصلہ لوگوں کو کرنا ہے لیکن ہم پُر امید ہیں کیونکہ انتخابی مہم کے دوران بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو کر ہمارا پُر جوش استقبال کرتے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا’’لوگ سیاسی طور پر بالغ النظر ہیں وہ سیکولر ووٹ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے ، وہ جانتے ہیں کہ کون لیڈر ایسا ہے جو لوگوں کو در پیش چیلنجوں کا سامنا کر سکتا ہے ‘‘۔
سیاسی مبصرین کہتے ہیں’’اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ تاریگامی صاحب ایک سینئر لیڈر ہیں اور اس سیٹ پر لگاتار کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں لیکن اس بار سیاسی ماحول مختلف ہے ‘‘۔انہوں کا کہنا ہے’’شمالی کشمیر میں خاص طور پر سیاسی بیانیہ بدل رہا ہے ‘‘۔
جماعت اسلامی حمایت یافتہ سیار احمد کے ایک حامی یاور احمد کا کہنا ہے ’’لوگ جگہ جگہ پر ہمارا والہانہ استقبال کرتے ہیں اور لوگوں کے خیالات جان کر لگتا ہے کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمیں ایک بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے لیکن لوگوں پر ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ وہ ہمیں نا امید نہیں کریں گے ‘‘۔
سیار احمد نے چند روز قبل میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا’’لوگ جانتے ہیں جماعت اسلامی سے بہتر کوئی جماعت ان کی نمائندگی نہیں کر سکتی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’جماعت اسلامی ہمیشہ امن کی خواہاں رہی ہے ،ہم نے کبھی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا بلکہ ہم ہمیشہ سے جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں‘‘۔
سیار احمد جنہوں نے پولیٹکل سائنس میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے ‘ درس وتدریس سے وابستہ رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے کولگام اور اننت ناگ کے ڈگری کالجوں میں کنٹریکچول لیکچرر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سیار احمد، جو علاقے میں ’سیار سر‘کے نام سے مشہور ہیں، تعلیم یافتہ نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔ایک مقامی شخص نے بتایا’’سیار صاحب کی جو علاقے میں تعلیمی خدمات ہیں ان کو شاید ہی فراموش کیا جاسکتا ہے ،نوجوان ان کے شیدائی ہیں لہذا ان کے حق میں ووٹ ڈال سکتے ہیں‘‘۔
پی ڈی پی امید وار محمد امین ڈار جو ایک زمانے میں محمد یوسف تاریگامی کے دست راست رہے ہیں، کے حلقے میں اثر کو نظر انداز نہیں کیا جا رہا ہے ۔پی ڈی پی کے جنوبی کشمیر کے میڈیا کوآڈینیٹر نیاز حسین کا کہنا ہے’’محمد امین ڈار وہ امید وار ہیں جن کو پارٹی نے مکمل سروے کے بعد اس نشست کیلئے کھڑا کیا ہے ‘‘۔
حسین نے کہا’’وہ اس سیٹ کے مستحکم امید وار ہیں لہذا ہماری جیت یقینی ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’سال۲۰۱۴کے انتخابات میں تاریگامی صاحب نے پی ڈی پی کے امید وار سے صرف۱۲۰ووٹ لے کر جیت درج کی تھی لیکن اس بار جیت ہماری ہوگی‘‘۔
کوآرڈینیٹر نے کہا’’جہاں تک جماعت اسلامی کے امید وار کا تعلق ہے تو اس کا زیادہ اثر نہیں رہے گا‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ کولگام نشست سال۱۹۷۲ ؍اور سال۱۹۸۷میں جماعت اسلامی کے ہی قبضے میں رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ میں جعلی سونے کے بسکٹوں کے ریکیٹ کا پردہ فاش، تین گرفتار:پولیس

Next Post

انجینئر رشید کو۲۰دنوں کیلئے مہم چلانے کیلئے رہا کیا گیا ہے:عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ

انجینئر رشید کو۲۰دنوں کیلئے مہم چلانے کیلئے رہا کیا گیا ہے:عمر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.