جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی صدارتی انتخابات: ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ، ایک دوسرے پر الزامات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-12
in عالمی خبریں
A A
ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس 10ستمبر کو مباحثے پر متفق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایام حج، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

سعودی معیشت خطے میں امریکہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

واشنگٹن//
امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس پہلے صدارتی مباحثے میں آمنے سامنے آگئے۔
صدارتی مباحثے کا آغاز کرتے ہوئے کاملاہیرس نے کہا کہ ہمیشہ مڈل کلاس طبقےکی بہتری کیلئےآواز اٹھائی، میرےپاس معیشت سےمتعلق پریشان امریکیوں کی مددکاپلان ہے۔
کملاہیرس کا کہنا تھا کہ امریکی چاہتےہیں کہ ملک کومتحدکرنےکی ضرورت ہے، ڈونلڈٹرمپ کےدورمیں واپس نہیں جاناچاہتے، ڈونلڈٹرمپ کےدور میں ہرطرف افراتفری تھی۔
کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ کے پاس کوئی پلان نہیں، امریکی ورک فورس کےسپورٹ کرنےکےلیےہم نےکام کیا، ڈونلڈٹرمپ کےدورمیں پھیلائےگئےگندکوصاف کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ نےسول جنگ کےبعدجمہوریت پربدترین حملہ کیا، ڈونلڈٹرمپ کےدورمیں ملک میں پبلک ہیلتھ کی حالت صدی کی بدترین تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نےجوکیا اور جوکرناچاہتےہیں وہ امریکیوں کی امید اور خواہش ہے،کملاہیرس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ اسقاط حمل کےبارےمیں جھوٹ بول رہےہیں، ڈونلڈٹرمپ کی اسقاط حمل کی پالیسی امریکی خواتین کی توہین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈٹرمپ نےامریکیوں کوبدترین بےروزگاری سے دوچار کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کو 81 ملین لوگوں نے مستردکردیا، ڈونلڈ ٹرمپ کو اس عمل سےگزرتےہوئےمشکل حالات پیش آئے،
کملاہیرس نے کہا کہ ایسےشخص کو صدربنانےکےمتحمل نہیں ہوسکتےجو ووٹرز کی رائے پر ڈاکاڈالنےکی کوشش کرے، ڈونلڈٹرمپ ماضی میں یہ کوشش کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بطور نائب صدر دنیابھرکےدورےکیے، میں نےجس عالمی رہنماسےبات کی اسےٹرمپ پر ہنستےہوئے پایا، میں نےکئی ملٹری لیڈرز سےبات کی جن کی اکثریت کےساتھ آپ نےکام کیا، وہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ عزت کےقابل نہیں۔
کملا ہیرس نے کہاکہ 7 اکتوبر2023 کواسرائیل پرحملہ ہواجس کےدفاع کااسرائیل کوپوراحق ہے، دنیاکواسرائیل فلسطین تنازع کےدوریاستی حل کی جانب جاناچاہیے۔
سابق صدر اور ریپلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چندسال میں امریکیوں کو مہنگائی کاسامناکرناپڑا، میرےدور میں متوسط طبقہ خوشحال تھا، بائیڈن اورکملانےملک کوتباہ کیا، میرےدورحکومت میں افراط زرنہیں تھا،ان کےدورمیں افراط زرسب سےزیادہ ہے۔ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ کملاہیرس نےجوبائیڈن کےمعاشی پلان کی کاپی کی،کملاہیرس کے پاس معیشت کی بہتری کیلئےکوئی پلان نہیں۔
ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھاکہ پروجیکٹ2025سےمیراکوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر وہ اقتدار میں ہوتے تو حماس اور اسرائیل جنگ کی نوبت ہی نہ آ تی، روس، یوکرین جنگ روکنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کاخاتمہ امریکاکےبہترین مفادمیں ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے کے زیر اہتمام ریاست پنسلوینیا میں دونوں امیدواروں کے درمیان مباحثہ 90 منٹ تک جاری رہا۔
مباحثے میں معیشت، امیگریشن، اسقاط حمل، روس یوکرین جنگ، اسرائیل کے غزہ پر حملوں سمیت اہم داخلی اور خارجہ امور پر دونوں جماعتوں کے امیدواروں نے اپنا مؤقف پیش کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ اسی ماہ جاری ہونے کا امکان

Next Post

ادھمپور تصادم: دو ملی ٹینٹ ہلاک۔ آپریشن ہنوز جاری :دفاعی ترجمان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
عالمی خبریں

ایام حج، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

2025-05-15
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

سعودی معیشت خطے میں امریکہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

2025-05-15
ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 21 افراد ہلاک
عالمی خبریں

میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ۔ میئر امیدوار سمیت 4 افراد قتل

2025-05-15
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

سعودی عرب کی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی میری خواہش ہے، صدر ٹرمپ

2025-05-15
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
Next Post
کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی میں جموں روانہ

ادھمپور تصادم: دو ملی ٹینٹ ہلاک۔ آپریشن ہنوز جاری :دفاعی ترجمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.