منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پہلا مرحلہ:۲۷۹نامزدگیاں داخل۔۔۔پانپور‘ بھدرواہ ‘ ڈوڈہ اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ ۱۶؍اُمید وار

جانچ پڑتال۲۸؍ اگست کو ہوگی‘ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ۳۰؍ اگست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-28
in اہم ترین
A A
پہلا مرحلہ:۲۷۹نامزدگیاں داخل۔۔۔پانپور‘ بھدرواہ ‘ ڈوڈہ اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ ۱۶؍اُمید وار

Election

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں//
جموں کشمیر اسمبلی اِنتخابات۲۰۲۴ کے پہلے مرحلے میں جموں کشمیر کے سات اَضلاع کے۲۴؍ اسمبلی حلقوں میں۲۷۹؍ اُمیدواروں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔
۱۸ ؍ستمبر ۲۰۲۴ ء کو ہونے والے اسمبلی اِنتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا منگل کو آخری دن تھا۔
چیف الیکٹورل آفیسر کے آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ان اُمیدواروں کی تفصیل بتائی گئی ہے جنہوں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔
ضلع اننت ناگ میں کُل۷۲‘ ضلع پلوامہ میں ۵۵‘ ڈوڈہ ضلع میں۴۱‘ کشتواڑ ضلع میں۳۲‘ شوپیاں ضلع میں۲۸‘ کولگام میں۲۸؍ اور رام بن ضلع میں۲۳؍ اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔
صوبہ جموں میں کشتواڑ ضلع کے تین اسمبلی حلقوں میں سے اندروال اے سی سے کُل۱۳؍اُمیدواروں کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ کشتواڑ کیلئے۱۱؍اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ اسمبلی حلقہ پڈر،ناگسینی سے۸؍اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔
ڈوڈہ ضلع کے تین اسمبلی حلقوں میں سے بھدرواہ میں۱۶؍اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ اسمبلی حلقہ اسمبلی حلقہ ڈوڈہ سے۱۶؍اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں جبکہ اسمبلی حلقہ ڈوڈہ ویسٹ سے ۹ اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔
رام بن ضلع کے دو اَسمبلی حلقوں میںسے رام بن سے کُل ۱۳؍ اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں جبکہ بانہال اے سی سے ۱۰؍اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔
صوبہ کشمیر میں پلوامہ ضلع کے چار اسمبلی حلقوں میں سے اسمبلی حلقہ پانپور سے۱۶؍اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ اسمبلی حلقہ ترال سے۱۳؍ اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ پلوامہ سے۱۴ اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ راجپورہ اے سی سے ۱۲؍اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔
اسمبلی حلقہ زینہ پورہ سے کُل۱۵؍اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں جبکہ ضلع شوپیاں کے شوپیاں اے سی سے۱۳؍ اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔
ضلع کولگام کے تین اسمبلی حلقوں میں سے ۶؍اُمیدواروں نے ڈی ایچ پورہ اے سی سے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ کولگام سے۱۱؍اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ اسمبلی حلقہ دیوسرسے۱۱ اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔
ضلع اننت ناگ کے سات اسمبلی حلقوں میں سے ڈورو اے سی سے کُل۱۲؍اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ کوکرناگ (ایس ٹی) سے۱۱؍اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ اننت ناگ ویسٹ سے ۱۴اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ اننت ناگ سے ۱۳ اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ سری گفوارہ۔بجبہاڑہ سے ۳؍اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ شانگس۔اننت ناگ ایسٹ سے ۱۳ اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیںجبکہ پہلگام اے سی سے ۶؍ اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔
واضح رہے کہ ۱۸؍ستمبر ۲۰۲۴ ء کو ہونے والے جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران۶۶ء۵ لاکھ نوجوانوں سمیت۲۷ء۲۳ لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اَپنے اِنتخابی حق رائے دہی کا اِستعمال کرنے کے اہل ہیں جن میں سے۷۶ء۱۱ لاکھ مرد اور۵۱ء۱۱ لاکھ خواتین اور۶۰خواجہ سرا رائے دہندگان ہیں۔
پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن ۲۰؍ اگست۲۰۲۴ ء کو جاری کیا گیا تھا اور پہلے مرحلے کے لئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ۲۷ ؍اگست ۲۰۲۴ ء یعنی آج سہ پہر ۳بجے تک تھی۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال متعلقہ ریٹرننگ اَفسران۲۸؍اگست ۲۰۲۴ کو کریں گے جبکہ اُمیدوار ۳۰؍ اگست۲۰۲۴ ء تک سہ پہر ۳بجے ریٹرننگ آفیسر کے آفس میں اَپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد درست نامزد اُمیدوار انتخابی میدان میں ہوں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حرام سے حلال: جماعت اسلامی کے سابق ارکان بھی انتخابی میدان میں کود پڑے

Next Post

جموں و کشمیر میں بارش سے لوگوں کو راحت ملی ہے: محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف فباری‘بارشوں کا امکان

جموں و کشمیر میں بارش سے لوگوں کو راحت ملی ہے: محکمہ موسمیات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.