ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’کانگریس ، نیشنل کانفرنس اتحاد کا مقصد لوگوں کی بدحالی کو دور کرنا ہے ‘

بی جے پی نے جو بساط بچھائی تھی وہ اس اتحاد سے متزلزل ہوئی ہے:قرہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-28
in اہم ترین
A A
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ‘طارق قرہ کا کہنا ہے کہ کانگریس ، نیشنل کانفرنس اتحاد کا مقصد لوگوں کی بدحالی کو ہمیشہ کے لئے دور کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد محض تعداد یا اسمبلی حلقوں کے متعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس اتحاد سے خوفزدہ ہے ۔
یونٹ صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ کیا جہاں وہ پارٹی امید وار غلام احمد میر کے ہمراہ تھے جنہوں نے ڈورو اسمبلی حلقے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔
قرہ نے کہا’’نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان اتحاد تعداد یا اسمبلی حلقوں کا اتحاد نہیں ہے بلکہ لوگوں کو بدحالی سے ہمیشہ کے لئے باہر نکالنے کا اتحاد ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا’’لوگوں کو صاف دکھائی دے رہا ہے کہ بی جے پی اس اتحاد سے خوفزدہ ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جو بساط بچھائی تھی وہ اس اتحاد سے متزلزل ہوئی ہے ۔
بتادیں کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان پیر کے روز قبل ازانتخابات اتحاد کو حتمی شکل دے دی گئی۔
فارمولہ کے تحت نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کی۵۱؍اورکانگریس ۳۲سیٹوں پر متحدہ طورپر الیکشن لڑیں گی جبکہ پانچ نشستوں پر دوستانہ مقابلہ ہوگا۔ ہرش دیو سنگھ کی پنتھرس پارٹی اورسی پی آئی ایم کو بالترتیب ایک ایک نشست دے دی گئی۔
اس دوران آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری اور سینئر کانگریس لیڈر غلام احمد میر نے منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو اسمبلی حلقے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔
میر نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا’’جموں کشمیر میں گذشتہ دس برسوں سے کوئی عوامی نمائندگی نہیں ہے ،جو ظلم یہاں بی جے پی اور مرکزی سرکار نے کئے اس سے لوگوں کا دم گٹھ گیا تھا‘‘۔
کانگریسی لیڈرنے ’’انڈیا الائنس نے پارلیمنٹ کے اندر بھی اور باہر بھی جموں و کشمیر میں جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کیا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’جموںکشمیر کے لوگ اسمبلی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اچھے ایجنڈے والی جماعت کو ووٹ دیں گے‘‘۔
بی جے پی کے کانگریس کے الیکشن منشور پر سوال اٹھانے کے بارے میں میر نے کہا’’بی جے پی انڈیا الائنس کے اتحاد سے ڈرتی ہے ۔ہمیں امید ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ اس مضبوط اتحاد کو ووٹ دیں گے تاکہ اسمبلی میں ان کی آواز کو بلند کیا جاسکے ‘‘۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی۲۴سیٹوں کیلئے آج یعنی منگل کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے ۔
کاغذات کی جانچ پڑتال۲۸؍اگست کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس نکالنے کی آخری تاریخ۳۰ اگست مقرر ہے ۔
جموں و کشمیر میں تین مرحلوں پر محیط اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ۱۸ستمبر کو جبکہ دوسرا اور تیسرا مرحلہ بالترتیب ۲۵؍ستمبر اور یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی۴؍اکتوبر کو ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میں نے ایک بار پھر خود کو لوگوں کی عدالت کے سامنے پیش کیا:تاریگامی

Next Post

جموں وکشمیر میں یکم ستمبر تک بارشوں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
ہماچل میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری

جموں وکشمیر میں یکم ستمبر تک بارشوں کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.