اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس کے ہاتھوں گرفتاراسرائیلی کمانڈوز سمیت 5 مغویوں کی لاشیں برآمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-27
in عالمی خبریں
A A
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

یروشلم//
اسرائیل کی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک کارروائی کے دوران 7 اکتوبر کو حماس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 4 اسرائیلی کمانڈوز سمیت 5 مغوریوں کی لاشیں برآمد کرلیں۔
برطانوی نشریاتی ادارہ (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس میں حماس کی سرنگ سے 5 لاشیں برآمد کرلیں، جن میں اسکول ٹیچر مایا گورین، فوجی سارجنٹ میجر روید آریہ کیٹز، ماسٹر سرجنٹ اورین گولڈین، اسٹاف سرجنٹ ٹومر آہیماس اور سرجنٹ کیریل بروڈسکی شامل ہیں۔
اسرائیل فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ سرنگ ایک ایسے علاقے میں تھی جہاں پہلے انسانی بنیاد پر امدادی زون کے لیے جگہ مختص کی گئی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ یہ تعین ہوا کہ اسکول ٹیچر مایا گورین کو دوران حراست قتل کیا گیا تھا جبکہ فوجیوں کو 7 اکتوبر کو مزاحمت میں مارا گیا اور پھر ان کی لاشیں قبضے میں لی گئی تھیں۔
اسرائیلی فوج کے اس اعلان کے بعد حماس کی حراست میں موجود 251 افراد میں 111 تاحال غزہ میں موجود ہیں، جن میں سے 39 فوجی بھی شامل ہیں، جن کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) اور اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ خان یونس میں ایک کارروائی کے دوران کمانڈوز کی لاشیں ملی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ڈی ایف اور آئی ایس اے زیر حراست افراد کی محفوظ رہائی کے مقصد کے لیے تمام انٹیلی جینس اور آپریشنل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بدھ کو امریکی کانگریس میں خطاب کے دوران حماس کی حراست میں موجود اسرائیلیوں کے حوالے سے بات کی تھی لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ آیا حماس کے ساتھ کی معاہدے کی صورت میں جنگ بندی کے بدلے ان کی رہائی ممکن ہوگی یا نہیں۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم ان کی رہائی کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں اور اقدامات کر رہے ہیں۔
حماس کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے 7 اکتوبر کو غزہ میں شروع کی گئیں وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 39 ہزار 170 سے زائد فلسطینیوں کو شہید، ہزاروں کو زخمی اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوج لبنان میں بڑے زمینی آپریشن کیلئے تیار ہے: اسرائیلی حکام

Next Post

پونچھ میںمفرور ملی ٹینٹ کی جائیداد قرق:ایس آئی اے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور
عالمی خبریں

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

2026-09-13
جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا
عالمی خبریں

جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

2026-09-13
سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا
عالمی خبریں

سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا

2026-09-13
اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے
عالمی خبریں

اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے

2026-09-13
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکہ اور ایران کے دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار

2026-09-13
عالمی خبریں

تجارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا کے امریکی اشیا پر جوابی محصولات نافذ

2026-09-13
عالمی خبریں

اے آئی سے انسانیت کے وجود کو خطرہ ہے: وولکر ترک

2026-09-13
Next Post
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

پونچھ میںمفرور ملی ٹینٹ کی جائیداد قرق:ایس آئی اے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.