جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج نے غزہ کے کچھ حصوں کو دیا خالی کرنے کا حکم

لوگ بھیڑ بھاڑ والے علاقے کی جانب جانے پر مجبور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-24
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل میں نامعلوم مسلح فرد کی فائرنگ سے 5 شہری ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

تل ابیب///
اسرائیلی فوج نے غزہ کے کچھ علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد ان علاقوں میں رہنے والے لوگ بھیڑ بھاڑ والے حصے کی جانب جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے) نے پیر (22 جولائی) کو کہا ہے کہ اسے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اسرائیلی فوج کے احکامات کے بعد دیر البلاح اور مغربی خان یونس سے لوگوں نے دوسرے علاقوں کی جانب جانا شروع کر دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی سنہوا کے مطابق دونوں علاقے پہلے ہی زیادہ بھیڑ بھاڑ والے ہیں اور ان میں محدود سہولیات و پناہ گاہیں ہیں۔ او سی ایچ اے نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے جن علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے ان میں خان یونس کے مشرقی حصے میں واقع علاقے شامل ہیں۔
او سی ایچ اے کا کہنا ہے کہ مسلسل تنازعات اور انخلاء کے احکامات غزہ کے صحت کے نظام کو کافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ بار بار بے گھر ہونے والے لوگوں کے لیے ضروری خدمات حاصل کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے یو این آر ڈبلیو اے نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اتوار کے روز غزہ شہر کی طرف جانے والے اقوام متحدہ کے قافلے پر فائرنگ کی۔ یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایجنسی کی ٹیمیں جو اقوام متحدہ کے نشان کے ساتھ بکتر بند گاڑیوں میں سفر کرتی تھیں انہیں روپوش ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کے قریب انتظار کے دوران ایک گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا۔
فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ قافلے کی نقل و حرکت اسرائیلی حکام کے ساتھ مربوط تھی۔ واقعے کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کے چیف ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ یہ انتہائی تشویشناک ہے۔ ہم نے اس آپریشن میں اپنے ساتھیوں کو مرتے ہوتے دیکھا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ ورلڈ سینٹرل کچن (ڈبلیو سی کے) کے ساتھ کیا ہوا۔
باریک بینی سے اس کی جانچ کی ضرورت ہے۔ اسرائیلی حکام نے یو این آر ڈبلیو اے کے عملے پر الزام لگایا ہے کہ وہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیلیوں پر حماس کے حملے میں ملوث تھے۔ اپریل میں ڈبلیو سی کے قافلے پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 7 ملازمین مارے گئے۔
جنرل انتونیو گوٹیریس کے چیف ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیشہ کی طرح ہم جہاں بھی کام کرتے ہیں، ہم حکام کی حفاظت میں کام کرتے ہیں۔
غزہ میں ہمارے پاس مسلح سیکورٹی نہیں ہے۔ اس تنازع کے تمام فریقوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور اس کے کارکنان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر اقوام متحدہ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
او سی ایچ اے نے کہا ہے کہ غزہ میں لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ 8 سے 21 جولائی کے درمیان روزانہ اوسطاً پانی کی فراہمی تقریباً 90 ہزار کیوبک میٹر تھی، جو پچھلے سال اکتوبر کے مقابلے میں ایک چوتھائی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایتھوپیا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ۔ 157 افراد ہلاک

Next Post

مجھے امریکی صدر کے لیے ڈیموکریٹک نامزدگی کے لیے کافی حمایت حاصل ہے: ہیرس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

2025-07-09
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

2025-07-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی

2025-07-09
عالمی خبریں

ٹیکساس میں ہولناک سیلاب؛ 82افراد ہلاک

2025-07-08
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی

2025-07-08
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
عالمی خبریں

نائیجیریا میں سڑک حادثہ 21 افراد ہلاک

2025-07-08
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
Next Post
امریکی نائب صدر کملا ہیرس کورونا سے متاثر

مجھے امریکی صدر کے لیے ڈیموکریٹک نامزدگی کے لیے کافی حمایت حاصل ہے: ہیرس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.