پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سپریم کورٹ میں کیجریوال کو نہیں ملی راحت، منگل کو آ سکتا ہے ہائی کورٹ کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-25
in عالمی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے پیر کے روز ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے ملزم دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ضمانت پر دہلی ہائی کورٹ کے عبوری روک کو ‘تھوڑا غیر معمولی’ قرار دیا۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 26 جون کو ہوگی ۔
جسٹس منوج مشرا اور جسٹس ایس وی این بھٹی کی تعطیلاتی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد کہا کہ اگر اس دوران ہائی کورٹ اس معاملے میں کوئی حکم دیتا ہے تو اسے ریکارڈ پر لایا جا سکتا ہے ۔
تاہم بنچ نے کہا کہ ہائی کورٹ کا حکم "تھوڑا غیر معمولی” تھا کیونکہ عام طور پر کوئی بھی حکم امتناعی سماعت کی تاریخ پر دیا جاتا ہے ۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) کی جانب سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو کے دلائل سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے کیس پر غور کے لیے 26 جون کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ ای ڈی کی جانب سے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ منگل کو اپنا حکم دے سکتا ہے ۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا۔
سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی اور وکرم چودھری نے وزیراعلی کیجریوال کی طرف سے دلائل پیش کئے ۔
ہائی کورٹ نے دہلی کی ای ڈی اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی ) کی خصوصی عدالت کے 20 جون کو مسٹر کیجریوال کو ضمانت دینے کے حکم پر اگلے 21 جون کو عبوری حکم امتناعی جاری کیا تھا۔
جسٹس سدھیر کمار جین کی تعطیلاتی سنگل بنچ نے دونوں فریقوں کے دلائل کو تفصیل سے سننے کے بعد مسٹر کیجریوال کی ضمانت پر عبوری روک لگا دی اور کہا کہ اس معاملے میں تفصیلی حکم اگلے دو تین دنوں میں دیا جائے گا۔ اس دوران نچلی عدالت کے حکم پر عبوری روک لگی رہے گی ۔
جج موصوف نے کہا تھا ”میں دو سے تین دن کے لیے آرڈر کو محفوظ کر رہا ہوں۔ "نچلی عدالت کے حکم پر عمل درآمد کو اگلے حکم کے اعلان تک روک دیا گیا ہے ۔”
ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے دونوں فریقوں سے کہا تھا کہ وہ 24 جون کو تحریری طور پر اپنے اپنے خیالات پیش کریں۔
راؤز ایونیو میں واقع ای ڈی اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تعطیلی جج نیا ئے بندو نے 20 جون کو دیر شام کو مسٹر کیجریوال کو بڑی راحت دیتے ہوئے ضمانت دی تھی۔ اس حکم کے خلاف ای ڈی نے اگلے دن 21 جون کو دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور فوری سماعت کی درخواست کی۔
ہائی کورٹ کے سامنے ای ڈی کی طرف سے پیش ہوکر ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے ملزم وزیر اعلی کیجریوال کی رہائی پر روک لگانے کی درخواست کی اور اس درخواست کی فوری سماعت کی گزارش کی۔ یہ دعوی کرتے ہوئے کہ متعلقہ نچلی عدالت نے انہیں (ای ڈی) کو اپنا موقف پیش کرنے کا وقت موقع نہیں دیا تھا ۔
ہائی کورٹ کے سامنے مسٹر راجو نے کہا تھا ”میں فوری طور پر روک لگانے کا مطالبہ کر رہا ہوں۔ یہ حکم کل (جمعرات 20 جون) رات 8 بجے سنایا گیا ہے ۔ آرڈر ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کیا گیا ہے ۔ ‘‘ہمیں (کیجریوال کی) ضمانت کی مخالفت کرنے کا واضح موقع نہیں دیا گیا ہے ۔’’

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حاجیوں کی واپسی کے تیسرے دن 3029 حجاج آٹھویں فلائٹ سے دہلی پہنچے

Next Post

چین، کرغزستان میں زلزلے کے جھٹکے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور
عالمی خبریں

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

2026-09-13
جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا
عالمی خبریں

جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

2026-09-13
سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا
عالمی خبریں

سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا

2026-09-13
اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے
عالمی خبریں

اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے

2026-09-13
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکہ اور ایران کے دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار

2026-09-13
عالمی خبریں

تجارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا کے امریکی اشیا پر جوابی محصولات نافذ

2026-09-13
عالمی خبریں

اے آئی سے انسانیت کے وجود کو خطرہ ہے: وولکر ترک

2026-09-13
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

چین، کرغزستان میں زلزلے کے جھٹکے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.