بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-27
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

غزہ//
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کی گئی تقریباً تین منٹ کی اس ویڈیو میں امریکا سے تعلق رکھنے والے قیدی گولڈ برگ پولن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔
گولڈ برگ پولن نے اسرائیلی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں فوری طور پر گھروں میں واپس لائیں اور ہماری رہائی کا راستہ تلاش کریں، تمام جنگی قیدیوں کی رہائی کے لیے فلسطینیوں کی شرائط پوری کی جائیں۔
اسرائیلی یرغمالی نے نتین یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیں 200 دنوں تک حالات کے رحم وکرم پرچھوڑے رکھا، اس پر اسرائیلی حکومت کو شرم آنی چاہیے، فوج کی تمام کوششیں ناکام ہیں، آپ کو شرم آنی چاہئے کیونکہ فلسطینیوں کی پیش کردہ تجاویز کو آپ مسترد کردیتے ہیں۔
گولڈ برگ پولن نے مزید کہا کہ جب آپ اپنے اہلخانہ کے ساتھ لنچ پارٹیز کرتے ہیں تو ہمارے بارے میں بھی سوچیں جنہیں بغیر کسی کھانے، پانی یا سورج کے زمین کے نیچے جہنم میں حراست میں رکھا گیا ہے۔
گولڈ برگ پولن نے اسرائیلی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ زمام اقتدار ایسے لوگوں کے حوالے کریں جو ہمیں قید سے آزاد کراسکیں۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں کی نمائندگی کرنے والے گروپ نے کہا کہ تمام اسیروں کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے “وقت ختم ہو رہا ہے”۔
گروپ نے ایک بیان میں کہا “ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید معصوم جانوں کو کھونے کا خوف مضبوط ہوتا جا رہا ہے، اس پریشان کن ویڈیو کے بعد ہمارے پیاروں کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کے لیے فوری فیصلوں کی ضرورت ہے۔”
ویڈیو سامنے آنے کے بعد مظاہرین اسرائیل بھر کے شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے یرغمالیوں کی واپسی، غزہ میں جنگ کے خاتمے اور اسرائیل میں نئے انتخابات کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ گولڈ برگ پولن حماس کے پاس موجود سب سے زیادہ نمایاں قیدیوں میں شامل ہے جس کی تصویر والے پوسٹر پورے اسرائیل میں لگے ہوئے ہیں۔ اسکی والدہ ریچل گولڈ برگ کئی عالمی رہنماؤں سے بھی مل چکی ہیں اور اقوام متحدہ سے خطاب بھی کر چکی ہیں۔
اس کے والدین نے کہا کہ وہ اسے زندہ دیکھ کر راحت محسوس کر رہے ہیں لیکن وہ اس کی صحت اور تندرستی کے ساتھ ساتھ دیگر اسیروں کے بارے میں فکر مند ہیں۔
اسرائیلی یرغمالی کے والد جون پولن نے مصر، اسرائیل، قطر، امریکا اور حماس کا نام لیتے ہوئے کہا ہم مذاکرات میں مصروف اُن تمام رہنماؤں سے التجا کرتے ہیں کہ بہادر بنیں اور جھک جائیں، اس لمحے سے فائدہ اٹھائیں اور ہم سب کو اپنے پیاروں سے ملانے اور اس خطے میں مصائب کو ختم کرنے کے لیے معاہدہ کریں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34,262فلسطینی شہید اور 77,229زخمی ہو چکے ہیں۔ حماس کے 7 اکتوبر کے حملوں میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1139ہے جبکہ درجنوں اب بھی غزہ میں قید ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس درج فہرست ذاتوں، قبائل اور او بی سی کے حقوق چھین کر مسلمانوں کو دینا چاہتی ہے : نڈا

Next Post

’دونوں ممالک کو شراکت دار ہونا چاہیے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر

’دونوں ممالک کو شراکت دار ہونا چاہیے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.