ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پنڈت ملازموں کو’ محفوظ‘ مقامات پر تعینات کیا جائیگا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-19
in اہم ترین
A A
پنڈت ملازموں کو’ محفوظ‘ مقامات پر تعینات کیا جائیگا

SRINAGAR, MAY 18 (UNI):- Divisional Commissioner, Kashmir, P K Pole accompanied by Director Health Services Dr Mushtaq Ahmad and Dr Rajiv Pradhan Chief Rotary Club addressing a press conference, in Srinagar on Wednesday. UNI PHOTO-56U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
صوبائی کمشنر کشمیر‘ پی کے پولے کا کہنا ہے کہ پنڈت ملازموں کو وادی میں ضلع صدر مقامات اور قصبہ جات میں تعینات کیا جائیگا تاکہ وہ خود کو محفوظ محسوس کر سکیں ۔
صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ناظم ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد اور روٹری انٹر نیشنل کے اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر راجیو پردھان اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔
کشمیری پنڈت ملازموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا’’میں نے آج ہی مختلف محکموں کے چیف انجینئروں اور ڈائریکٹروں کے ساتھ میٹنگ کی ۔میں ان سے کہا کہ وہ کشمیری پنڈت ملازموں کو ضلع صدر مقامات اور قصبہ جات کے نزدیک ہی تعینات کریں تاکہ یہ ملازمین اپنے آپ کو محفوظ محسوس کر سکیں‘‘۔
پولے نے کہا کہ ان پنڈت ملازموں کی نوکریوں سے متعلق تمام معاملات کو بہت جلد حل کیا جائے گا اور ان کو عملی شکل دی جائے گی۔
پلوامہ میں دو عام شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں تحقیقات جاری ہے اور ان کو بے قصور پایا گیا تو ان کے نزدیکی رشتہ داروں کو ایس آر او۴۳کے تحت سرکاری نوکری فراہم کی جائے گی۔
پولے نے کہا کہ راہل بٹ کی ہلاکت کے بعد بر سر احتجاج پنڈتوں کی نوکریوں سے متعلق معاملات کو بھی بہت جلد حل کیا جائے گا۔
پولے نے کہا’’پلوامہ میں عام شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں مجسٹریل تحقیقات جاری ہے‘ اگر ان کو بے قصور پایا گیا تو ان کے خاندان کو ایس آر او۴۳کے تحت دئے جانے والے تمام فوائد کو فراہم کیا جائے گا‘‘۔
ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر میں آگ کی واردات پیش آنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات عام طور پر لکڑی کی چھت ہونے کی وجہ پیش آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ تمام بڑے سرکاری محکموں کا دورہ کرکے فائر آڈٹ کرے گا۔
موصوف صوبائی کمشنر نے کہا کہ محکموں کو آگ بھجانے والے آلات فراہم کئے جائیں گے تاکہ اس قسم کے واردات رونما ہونے کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے ۔
روٹری انٹرنیشنل کی طرف سے طبی کیمپوں کے انعقاد کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’کورونا وبا کی وجہ سے جو جراحیاں موخر ہوئی تھیں ان کو انجام دیا گیا‘‘۔
پولے کا کہنا تھا’’روٹری انٹرنیشنل کی طرف سے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قریب۱۴سے۱۵آپریشن تھیٹروں میں۲۱سو کے قریب جراحیاں انجام دی گئیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہ جراحیاں کشمیر کے شمالی و وسطی اضلاع میں انجام دی گئیں۔
صوبائی کمشنر کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے کہنے پر جنوبی کشمیر میں بھی اس نوعیت کے طبی کیمپوں کو منعقد کیا جائے گا۔
روٹری انٹرنیشنل کے اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر راجیو پردھان نے اس موقع پر کہا کہ کلب دنیا کے مختلف ممالک میں کام کر رہا ہے تاکہ لوگوں کے بہتر صحت کو یقینی بنایا جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے کہنے پر آنے والے دنوں میں ہم جنوبی کشمیر میں بھی طبی کیمپوں کا انعقاد عمل میں لائیں گے ۔
ناظم ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی تین لہروں کی وجہ سے قریب آٹھ ہزار جراحیاں موخر ہوئی تھیں اور ان میں سے قریب۲۱سو جراحیوں کو گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انجام دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان جراحیوں کو انجام دینے کے لئے صوبائی کمشنر کی طرف سے پہلے ہی ہدایات ملی تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنڈت ملازم جوڑوں کو ایک ہی جگہ تعینات کیا جائیگا

Next Post

شمالی کمان کے سربراہ کا راجوری اور پونچھ کے اگلے مورچوں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
شمالی کمان کے سربراہ کا راجوری اور پونچھ کے اگلے مورچوں کا جائزہ

شمالی کمان کے سربراہ کا راجوری اور پونچھ کے اگلے مورچوں کا جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.