ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

’حکومت کی قیادت میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی‘ کیجری وال مستعفی نہیں ہوں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-22
in اہم ترین
A A
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

Arvind

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

نئی دہلی/
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے گرفتار کر لیا ہے۔
جمعرات کی شام دیر گئے ای ڈی کی ٹیم بھاری فورس کے ساتھ کیجریوال کے گھر پہنچی۔ یہاں تلاشی اور پوچھ گچھ کے بعد جانچ ایجنسی نے کیجریوال کو گرفتار کرلیا۔
ای ڈی کی ٹیم جمعرات کی شام سی ایم کیجریوال کے گھر پہنچی۔ اے سی پی رینک کے کئی افسران وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے۔ معلوم ہوا ہے کہ۶ سے۸؍ افسران سی ایم کیجریوال کے گھر پہنچے۔
بتا دیں کہ ای ڈی پہلے ہی سی ایم کیجریوال کو۹سمن دے چکی ہے۔ جمعرات کو سی ایم کیجریوال کو۱۰ واں سمن دیا گیا۔ جس کے بعد پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی نے سی ایم کیجریوال کو گرفتار کر لیا۔
سی ایم کیجریوال مسلسل شراب گھوٹالہ میں گھرے ہوئے تھے اور ای ڈی انہیں سمن کے بعد مسلسل سمن بھیج رہی تھی۔ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں اہم تبصرہ کیا تھا اور کہا تھا کہ سی ایم کیجریوال کو گرفتاری سے راحت نہیں ہے۔
اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے واضح کر دیا ہے کہ کیجریوال ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے۔ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ وزیر آتشی نے کہا کہ کیجریوال وزیر اعلیٰ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال ایک آئیڈیا ہیں، انہیں ختم نہیں کیا جا سکتا۔ آتشی نے کہا’’یہ آپ اور اروند کیجریوال کو روکنے کی سازش ہے۔ دہلی کے لوگ اروند کیجریوال سے پیار کرتے ہیں اور وہ بی جے پی کو اس کا جواب دیں گے‘‘۔
دہلی کے وزیر آتشی نے کہا کہ اگر ایک کیجریوال کو جیل میں ڈالا جائے گا تو سو کیجریوال آئین کو بچانے آئیں گے۔ دہلی کے لوگ اروند کیجریوال سے محبت کرتے ہیں اور انہیں اپنے خاندان کا فرد سمجھتے ہیں۔ انھوں نے دہلی میں بنیادی تبدیلیاں لائی ہیں، اسی لیے پی ایم نریندر مودی ان سے خوفزدہ ہیں۔
اس دوران عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے عین قبل وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کی ایک بڑی سازش چل رہی ہے ۔
چڈھا نے جمعرات کو کہا’’لوک سبھا انتخابات سے عین قبل مسٹر اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کی بہت بڑی سازش چل رہی ہے ۔ مسٹرکیجریوال پر کروڑوں لوگوں کا آشیرواد ہے ، انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ دہلی اور پنجاب میں جو شاندار کام کیا گیا ہے اس کی آج پوری دنیا میں بات ہو رہی ہے ۔’’آپ مسٹر کیجریوال کے جسم کو گرفتار کر سکتے ہیں، لیکن مسٹر کیجریوال کے خیالات کو نہیں‘‘۔
دہلی کے کابینہ وزیر گوپال رائے نے کہا’’آج ہی ہائی کورٹ نے کیجریوال کی درخواست پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ جس کا ای ڈی کو۲۲؍اپریل کو جواب دینا ہے ۔ جب معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے تو پھر کیا جلدی تھی کہ دو گھنٹے کے اندر ای ڈی مسٹر کیجریوال کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئی‘‘۔
چڈھا نے کہا’’ مسٹرمودی جی کی مسٹر کیجریوال کو کسی بھی قیمت پر گرفتار کرنے کی بے چینی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آج ملک میں مسٹر مودی مسٹر کیجریوال سے کتنے خوفزدہ ہیں۔ آپ مسٹر اروند کیجریوال کو گرفتار کر سکتے ہیں، ان کے نظریات کو نہیں۔ ہم نہ جھکیں گے اور نہ بکیں گے ، ہم مودی جی کی ناانصافی کے خلاف لڑتے رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قندھار میں دھماکہ، 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

Next Post

’ابھی وقت ہے‘عید کے بعد تینوں امیدوار وں کا اعلان کریں گے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ

’ابھی وقت ہے‘عید کے بعد تینوں امیدوار وں کا اعلان کریں گے ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.