ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پولیس لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے تیار:سوائن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-11
in تازہ تریں
A A
۳۳ برسوں کی درپردہ جنگ میں1600 پولیس اہلکار ہلاک ہو ئے:سوائن

RR Swain

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۱مارچ

جموں کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) آر ار سوائن نے پیر کے روز کہا کہ پولیس جموں وکشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے ۔

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ پولیس فورس ووٹروں کو محفوظ ماحول فراہم کرے گی۔

ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے روہامہ علاقے میں ایک پولیس چوکی کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

سوائن نے کہا”پولیس فورس جموں وکشمیر میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے “۔

ان کا کہنا تھا”ہم جموں وکشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنائیں گے اور پر جوش ووٹروں کو محفوظ ماحول فراہم کریں گے “۔

منشیات تجارت اور دہشت گردی جڑے ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر سوین نے کہا”پہلے ہمارے افسروں کو ان دونوں چیزیں کے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہونے پر شک تھا لیکن جب اس سلسلے میں تحقیقات آگے بڑھیں تو ٹھوس شواہد سامنے آئے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں“۔

ڈی جی پی نے کہا”جب ہم نے پار بیٹھے منشیات کی کھیپ بھیجنے والوں کی تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ جو البدر، جیش محمد، حزب المجاہدین خاص طور پر لشکر طیبہ کے ہینڈلرز ہیں وہی منشیات سپلائی کرنے والے بھی ہیں“۔

پولیس سربراہ نے کہا”کشمیر سے دہلی اور ملک کے باقی حصوں میں پہنچنے تک منشیات کی 15 لاکھ روپیے فی کلو کی کھیپ کی مالیت ایک کروڑ تک پہنچ جاتی ہے “۔

سوائن نے کہا”اس تجارت کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ہمارے پاس ایک مربوط طریقہ کار ہے “۔انہوں نے کہا کہ اس کاروبار کو ختم کرنا گرچہ آسان نہیں ہے تاہم پولیس فورس اس کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے ۔

پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے منشیات استعمال کرنے والوں اور اس کا کاروبار کرنے والوں کی زمرہ بندی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو منشیات کا کاروبار کرتے ہیں ان کو الگ زمرے میں رکھا گیا ہے ۔

ڈی جی پی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے بلکہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ ایک دو کو سزا موت بھی دی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ضلع سانبہ کے ماڈل کو اپنایا جائے گا اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں کی جائیدادوں اور ان کے بینک کھاتوں کا ضبط کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ ہر حال میں بحال ہوگا‘ آزاد پر امید ہیں

Next Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.