جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کوئی بھی ذاتی مفاد قوم اور وطن کی محبت سے بڑا نہیں ہوتا:فاروق

’این سی کو کمزور کرنے کیلئے بھاجپا اور اس کے درپردہ پراکسی سازشوں میں مصروف ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-29
in اہم ترین
A A
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی ہماری منزل مقصود:فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

سرینگر//
پارٹی سے وابستہ لیڈران، عہدیداران اور کارکنان کو آنے والے چیلنجوں کیلئے کمربستہ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہمیں ہر حال میں مستعد، پُرعزم اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی صورت میں دشمن کے مذموم ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا ہے ۔
سری نگر میں پارٹی لیڈرا ن اورعہدیداران کے ساتھ ملاقات کے دوران نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے عوام ایک مشکل ترین اور نازک دور سے گزر رہے ہیں، ایک غیر جمہوری نظام میں لوگوں کے احساسات، جذبات اور اُمنگوں کو روندا جارہاہے ۔ ہماری شناخت، انفرادیت اور اجتماعیت کے علاوہ تاریخی اہمیت کو مسخ کیا جارہاہے ۔
این سی صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو کمزور کرنے کیلئے بھاجپا اور اس کے درپردہ پراکسی سازشوں میں مصروف ہے ۔’’تاہم مجھے اُمید ہے کہ جموں کشمیر کے عوام ماضی کی طرح نیشنل کانفرنس کو اپنا بھر پور تعاون اور اشتراک دیتی رہے گی اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کشمیر میں بے شمار موقعہ پرست اور ابن الوقت سیاست دانوں کو کام پر لگایا ہوا ہے ، جن سے کشمیریوں کی آواز کو بے وزن اور مستقبل میں ووٹوں کو تقسیم کرنے کا کام لیا جائے گا۔
لوگوں کو کشمیر دشمن عناصر سے ہوشیار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ ایسے عناصر کو پہچان کر اُن کو مسترد کرنا ضروری ہے جنہوں نے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو منسوخ کرنے کیلئے بھاجپا کو دپردہ تعاون اور اشتراک فراہم کیا۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ آنے والے انتخابات کیلئے پوری طرح تیا راور کمربستہ رہنے کے ساتھ ساتھ عوامی رابطہ مہم سرعت لانے کی ضرورت ہے اور اس دوران لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کو اُجاگر کرنے کے علاوہ اُن کے ہر دکھ سکھ میں پیش پیش رہنے کی ضرورت ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی ہی طاقت کا سرچشمہ ہے اور سرداری عوامی کا حق ہے اور نیشنل کانفرنس آج بھی اس اصول پر قائم و دائم ہے ۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ افراد سے کہا کہ کوئی بھی ذاتی مفاد قوم اور وطن کی محبت سے بڑا نہیں ہوتا ہے اور زور دیا کہ وہ ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں جو آپ کے ضمیر اور وفاداریوں کو خریدنے کی کوشش کریں، ایسے عناصر کی وجہ سے ہی جموں وکشمیر کی خصوصیات کی لوٹ کھسوٹ ممکن ہوپائی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم جموں وکشمیر کے دشمنوں کو الیکشن میں ووٹوں کو تقسیم کرکے جیتنے نہیں دیں گے :سجاد غنی لون

Next Post

اننت ناگ ، بارہ مولہ اور شوپیاں میں پانچ منشیات فروش گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
اننت ناگ ، بارہ مولہ اور شوپیاں میں پانچ منشیات فروش گرفتار

اننت ناگ ، بارہ مولہ اور شوپیاں میں پانچ منشیات فروش گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.