منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ٹارگیٹ ہلاکتیں ہمارے پڑوسی ملک کی سازشیں ہیں: اشوک کول

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-09
in تازہ تریں
A A
جموںکشمیر میں اسمبلی انتخابات اگلے سال مارچ یا اپریل میں ہونگے : کول
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۹فروری

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سکریٹری اور سنیئر لیڈر اشوک کول نے سری نگر میں ہوئی حالیہ ٹارگیٹ ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے پڑوسی ملک کی سازش ہے جو یہاں امن بگاڑنے کے لئے کچھ نہ کچھ کرتا رہتا ہے ۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ ان وارداتوں کا مقابلہ نوے کی دہائیوں کے حالات سے نہیں کیا جا سکتا ہے جب بڑی تعداد میں لوگوں کو مارا جاتا تھا۔

بی جے پی جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں پارٹی لیڈر صوفی یوسف کے گھر پر تعزیتی مجلس میں شرکت کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

کول نے کہا”سری نگر ٹارگیٹ ہلاکتوں کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں لیکن اس کا مقابلہ نوے کی دہائی کے واقعات سے نہیں کیا جا سکتا ہے اس دور میں بڑی تعداد میں لوگوں کو مارا جاتا تھا“۔

بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا”ہمارا پڑوسی ملک یہاں امن کو بگاڑنے کے لئے کچھ نہ کچھ کرتا رہتا ہے ، یہ اسی کی سازش ہے ، وہ تربیت یافتہ لوگوں کو یہاں بھیج کر اور یہاں کے کچھ نوجوانوں کو ورغلا کر ایسی حرکتیں کرتا رہتا ہے “۔

کول نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس طرح کی حرکتیں نہیں ہونی چاہئے اور مجھے امید ہے کہ سرکار ان کو کنٹرول کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سیکورٹی ایجنسیوں کے لئے ایک چلینج ہے تاہم وہ ان کا بخوبی مقابلہ کر رہی ہیں۔

عارضی ملازمین کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ انصاف کیا گیا اور آگے بھی کیا جائے گا۔پاکستان کے انتخابات کے بارے میں انہوں نے کہا”پاکستان میں فوج جس کو چاہتی ہے وہی حکومت کرتا ہے ۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں شبانہ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری

Next Post

چرن سنگھ، نرسمہا راو، سوامی ناتھن کو بھارت رتن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
چرن سنگھ، نرسمہا راو، سوامی ناتھن کو بھارت رتن

چرن سنگھ، نرسمہا راو، سوامی ناتھن کو بھارت رتن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.