پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

خواتین عالمی کپ : ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 155 رن سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-13
in کھیل
A A
خواتین عالمی کپ : ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 155 رن سے شکست دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

ہیملٹن// اسمرتی مندھانا (123) اور ہرمن پریت کور (109) کی شاندار سنچریوں اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے یہاں سنیچر کے روز 2022 آئی سی سی خواتین عالمی کپ مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ انداز میں 155 رن سے شکست دی۔
دفاعی رنر اپ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور تجربہ کار بلے بازوں اسمرتی اور ہرمن پریت کی شاندار سنچریوں کی بدولت 50 اووروں میں آٹھ وکٹوں پر 317 رن بنائے۔ بعد میں ہندوستان کے گیند بازوں نے جارحانہ گیند بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 40.3 اوورز میں 162 رنز پر سمیٹ دیا۔ تاہم ویسٹ انڈیز کی شروعات اچھی رہی۔ ٹیم کی پہلی وکٹ 100 کے اسکور پر گری لیکن اس کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے عمدہ گیندبازی کرتے ہوئے 62 رن کے اندر ہی ویسٹ انڈیز کو ڈھیر کر کے میچ اپنے نام کیا۔
ہندوستان کے لیے اسنیہ رانا نے 9.3 اوور میں 22 رن دے کر تین وکٹ اور میگھنا سنگھ نے چھ اوور میں 27 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ جھولن گوسوامی، راجیشوری گائیکواڑ اور پوجا وستراکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل اسمرتی اور ہرمن پریت نے سنچریاں مکمل کیں ۔ اسمرتی نے 119 گیندوں میں 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 123 رنز بنائے جبکہ ہرمن پریت نے 107 گیندوں میں 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 109 رنز کی سنچری اننگز کھیلی ۔ اسمرتی کو ‘پلیئر آف دی میچ’ قرار دیا گیا۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم گیندبازی میں ناکام ثابت ہوئی ۔ بلے بازی میں صرف ڈینڈرا ڈوٹن اور ہیلی میتھیوز نے رن بنائے ۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت داری کی۔ ڈینڈرا نے 46 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار 62 رنز بنائے جبکہ ہیلی نے 36 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کسی بھی بلے باز نے تعاون نہیں دیا۔ گیندبازی میں انیسہ محمد نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہندوستان کی ٹیم کو اس بڑی جیت سے نہ صرف دو پوائنٹس ملے ہیں بلکہ اسے نیٹ رن ریٹ میں بھی کافی فائدہ ہوا ہے۔ اب وہ تین میچوں میں دو جیت اور ایک ہار کے ساتھ چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ +1.333 ہے۔ دوسری طرف، آسٹریلیا دونوں میچ جیتنے کے بعد چار پوائنٹس اور +1.061 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ّ(یو این آئی)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شکیب، نجم الحسن سے بند کیمرے میں ملاقات کے بعد جنوبی افریقہ جانے کو تیار

Next Post

روسی فوجیوں نے جنوبی یوکرین میں شہرکے مئیرکواغوا کرلیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post
روسی فوجیوں نے جنوبی یوکرین میں شہرکے مئیرکواغوا کرلیا

روسی فوجیوں نے جنوبی یوکرین میں شہرکے مئیرکواغوا کرلیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.