جمعہ, جولائی 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر:بادل پھٹ جانے سے ۴ ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-10
in اہم ترین
A A
بڈگام میں بادل پھٹنے سے تین غیر کشمیری مزدور ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لوک سبھا میں پیپر لیک مخالف ترمیمی بل منظور

جموںکشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی‘۲؍اگست تک فلیس فلڈ کا الرٹ جاری

سرینگر//
وادی کشمیر میں پیرکو بعد سہ پہر جنوبی ، شمالی اور وسطی کشمیر میں طوفانی ہوائیں چلنے اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں تین غیر مقامی مزدوروں سمیت چار افراد از جان ہوئے جبکہ ایک خاتون شدید طورپر زخمی ہوئی ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق تیز آندھی کے باعث وادی کے شمال و جنوب میں دو درجن سے زائد مکانوں کی چھتیں اُڑ گئیں۔
وادی میں پیر کے روز موسم خوشگوار تھا کہ سہ پہر کے بعد طوفانی بارشیں شروع ہوئیں اور بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس سے باغوں اور فصلوں کو نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بعض علاقوں میں تیز ہواوں سے رہائشی مکانوں کی چھتیں اُڑنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، بجلی کے کھمبے گرآنے کی وجہ سے کئی علاقے گھپ اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔
شمالی کشمیر کے تحصیل پٹن میں تیز آندھی کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے جس دوران دو نجی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
پٹن کے سلطان پورہ ، ماگرے پورہ ، ٹینگ پورہ ، گوشہ بوگ ، وسن ، شربوگ ، اندر گام ، ڑندر ہامہ او رلولی پورہ کے ساتھ ساتھ گنڈ بل اور ہامرے میں بھی طوفانی آندھی کے باعث کئی درختوں جڑ سے اکھڑ گئے ۔
بانڈی پورہ کے وتہ پورہ علاقے میں رہائشی مکان کی چھت اُڑ گئی جبکہ سنگرامہ سوپور ، برین نشاط سرینگر اور گاندربل میں بھی کئی مکانوں کی چھتیں اُڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔
متاثرہ علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بوندا باندی سے ہی ہم بجلی سے کئی دنوں تک محروم ہوتے ہیں جب تیز ہوائیں یا بارشیں ہوں گی تو ہمارا حال کیا ہوگا وہ تو ظاہر ہی ہے ۔
دریں اثنا وسطی ضلع بڈگام کے چند پورہ علاقے میں تیز ہوائیں چلنے کے بیچ آسمانی بجلی گر آئی جس وجہ سے تین غیر مقامی مزدوروں کی موت واقع ہوئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بڈگا م کے چند پورہ علاقے میں تین غیر مقامی مزدور کام پر میں مصروف تھے کہ اس دوران اچانک موسم نے کروٹ لی اوراس دوران آسمانی بجلی گرنے سے تین مزدور شدید طورپر زخمی ہوئے چنانچہ زخمیوں کو بڈگام ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت ۴۵ سالہ سلیم منصوری‘۲۰سالہ قیصر منصوری اور ۲۰ سالہ محمد رائیس ساکنان بریلی اُتر پردیش کے بطور ہوئی ہے ۔
ادھر جنوبی کشمیر کے اسلام آباد ضلع کے بوٹینگو علاقے میں پیر کو تیز ہواوں کے دوران چھت سے اڑی ٹین کی چادر کی زد میں آکر ایک۳۴سالہ خاتون کی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خورشید احمد کی بیوی مینو جان تیز آندھی کے دوران ٹین کی چادر کے نیچے آگئی جس وجہ سے اُس کے سر کو شدید چوٹیں آئیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر چہ خاتون کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی ۔
لار گاندر بل میں بھی اسی طرح کے ایک اور واقعے میں ۲۵سالہ خاتون شکیلہ بانو زوجہ فردوس احمد زخمی ہوئی ہیں۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے ماہر فیضان نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیر کے متعدد علاقوں میں پیر کی سہ پہر کو تیز آندھی چلنے سے متعدد رہائشی مکانات کی چھتیں اڑا گئیں۔انہوں نے بتایا کہ کہیں کہیں پر ژالہ بھاری بھی ہوئی ہے جس وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے ۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ تیز آندھی کی وجہ سے شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیر میں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اور اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں تصادم :جنگجووں کی فائرنگ سے دو شہری زخمی :پولیس

Next Post

جموں کشمیر کے کئی مجاہدین آزادی تاریخ کی کتابوں سے غائب ہو گئے :سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لوک سبھا میں پیپر لیک مخالف ترمیمی بل منظور
اہم ترین

لوک سبھا میں پیپر لیک مخالف ترمیمی بل منظور

2026-07-30
جموںکشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی‘۲؍اگست تک فلیس فلڈ کا الرٹ جاری
اہم ترین

جموںکشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی‘۲؍اگست تک فلیس فلڈ کا الرٹ جاری

2026-07-30
آئی ایف ایف جے کے کو عالمی سطح پر پذیرائی؛۵۰ممالک سے۸۷۵فلمیں موصول
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے کو عالمی سطح پر پذیرائی؛۵۰ممالک سے۸۷۵فلمیں موصول

2026-07-30
پی او جے کے بھی بھارت کا ناقابلِ تنسیخ حصہ:وزارت خارجہ
اہم ترین

پی او جے کے بھی بھارت کا ناقابلِ تنسیخ حصہ:وزارت خارجہ

2026-07-30
وزیر اعظم اور خارجہ کواُس پار کی صورتحال پر بات کرنی چاہیے: فاروق
اہم ترین

وزیر اعظم اور خارجہ کواُس پار کی صورتحال پر بات کرنی چاہیے: فاروق

2026-07-30
عمرمنتخب حکومت کو سکیورٹی نظام سے الگ تھلگ رکھنے پر بیزار
اہم ترین

ارکانِ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ  سے ملاقات کر کے اپنے حلقوں  کے ترقیاتی مسائل اُجاگر کیے

2026-07-30
ریاست کا درجہ دلانے کےلئے مرکز کے ساتھ مسلسل رابطے کی ضرورت: الطاف بخاری
اہم ترین

مظاہروں سے نہیں، بات  چیت سے ہی جموں و کشمیر کے حقوق بحال ہوں گے: بخاری

2026-07-30
شاہراہ کی بندش کے دوران   باغبانی کی پیداوار کی بلا رکاوٹ   ترسیل یقینی بنائی جائے:محبوبہ
اہم ترین

شاہراہ کی بندش کے دوران  باغبانی کی پیداوار کی بلا رکاوٹ  ترسیل یقینی بنائی جائے:محبوبہ

2026-07-30
Next Post
’پنچایتی ممبران دیہی تعمیرو ترقی کی بنیاد‘

جموں کشمیر کے کئی مجاہدین آزادی تاریخ کی کتابوں سے غائب ہو گئے :سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.