منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرما شروع ہونے کے باوجود دراندازی کی کوششوں میں کمی نہیں آئیـ:فوج

’لیکن ہندوستانی فوج ان کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-17
in اہم ترین
A A
سرما شروع ہونے کے باوجود دراندازی کی کوششوں میں کمی نہیں آئیـ:فوج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

بارہمولہ//
ہندوستانی فوج نے جمعرات کو کہا کہ موسم سرما شروع ہونے کے باوجود، بارہمولہ ضلع کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار دہشت گردوں کی طرف سے دراندازی کی کوششوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
کرنل راگھو کمانڈنگ آفیسر۸آر آر میڈیا والوں کو آپریشن ’کالی‘ کے بارے میں بریفنگ دے رہے تھے جس میں۱۵نومبر کو ایل او سی پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔
فوجی افسر نے کہا کہ آپریشن کالی، ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے درمیان مشترکہ کوشش نے ۱۵نومبر کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔
آرمی آفیسر نے کہا’’اس آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردوں کو نمایاں جانی نقصان ہوا اور مختلف جنگی ساز و سامان بر آمد ہوا‘‘۔
کرنل راگھو نے کہا کہ حالیہ واقعہ سردیوں کا موسم شروع ہونے کے باوجود دہشت گردوں کی اس طرف دراندازی کرنے کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا’’لیکن ہندوستانی فوج ان کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے‘‘۔
کرنل راگھو نے بتایا کہ بدھ کی صبح فوج نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اوڑی سیکٹر میں سیکورٹی فورسز کو جگہ جگہ تعینات کیا ۔انہوں نے بتایا کہ فوج کو خفیہ ایجنسی سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر سے ملی ٹینٹوں کا ایک گروپ اس طرف آنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔
کمانڈنگ آفیسر کے مطابق بدھ کی صبح جوں ہی ملی ٹینٹوں کا ایک گروپ اس طرف آیا تو پہلے سے تعینات فورسز اہلکاروں نے انہیں للکارا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ان کے مطابق گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ دو ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کی جن کی بعد میں شناخت بشیر احمد ملک اور احمد غنی شیخ کے بطور ہوئی ہے ۔
کرنل راگھونے کہاکہ تصادم آرائی کے دوران دہشت گرد گروپ میں شامل کئی ملی ٹینٹ زخمی ہوئے ہیں ۔کمانڈنگ آفیسر نے بتایا کہ جاں بحق ملی ٹینٹوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
فوجی کمانڈرنے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بشیر احمد ملک کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ لانچ کمانڈر کے بطور پر اپنی خدمات انجام دے رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بشیر احمد ملک ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے میں ماہر تھا اور وہ پچھلے تین دہائیوں سے یہ کام کررہا تھا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق لانچ کمانڈر متعدد کالعدم تنظیموں سے وابستہ دہشت گردوں کو بھارتی حدود میں داخل کرانے میں ملوث رہا ہے ۔
کرنل راگھو کے مطابق بشیر احمد ملک کی ہلاکت دہشت گرد تنظیموں کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے اور یہ کہ اس کو مار گرانے سے اب دراندازی کے واقعات میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہونے کا قوی امکان ہے ۔
فوجی کمانڈر نے بتایا کہ لانچ کمانڈر بشیر احمد ملک اتنا سرگرم دہشت گرد تھا کہ لیپا سیکٹر سے لے کر راجوری تک وہ دہشت گردوں کو اس طرف دھکیلنے میں اپنی خدمات انجام دے رہا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’بخاری کو ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد گرفتار کیوں نہیں کیا گیا‘

Next Post

ضلع ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، کوئی نقصان نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

ضلع ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، کوئی نقصان نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.