منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

گول میز کانفرنس: کشمیر کی غیر استعمال شدہ صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے خاکہ تیار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-13
in تازہ تریں
A A
یونیورسٹیوں اور کالجوں میں علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث عملے کیخلاف کارروائیوں کی تیاریاں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/13 نومبر

ہندستان کی قومی اختراع فا¶نڈیشن (این آئی ایف) نے ، جو حکومت ہند کے سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کا ایک خود مختار ادارہ ہے ، یونیورسٹی آف کشمیر اور این آئی ایف اِ ن کیو بیشن اینڈ انترپرینیور شپ کا¶نسل کے ساتھ مل کر 8 نومبر 2023 کو سری نگر میں ایک ورکشا پ کا انعقاد کیا۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

یہ ورکشاپ کشمیر یونیورسٹی میں اس مقصد کے ساتھ منعقد کی گئی کہ وادی میں سبھی متعلقہ فریقوں کی اختراع اور چھوٹے کاروبار کے ایکو نظام میں مدد کی جائے ۔

بہت سی تنظیموں کے متعلقہ فریقین نے جموں وکشمیر کی غیر استعمال شدہ صلاحیت کو فروغ دے کر اور بڑے چیلنجوں نیز کلیدی نوعیت کی حصولیابیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اختراع اور چھوٹے کاروبار کے ذریعہ ترقی اور فروغ کے منظر نامے کو بہتر بنانے کے ایک خاکے پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ایک روزہ گول میز کانفرنس تھی، جس کا عنوان تھا ”چھوٹے کاروبار کی ترقی کے ذریعہ سب کی شمولیت والی ترقی (آئی ڈی ای اے ) “۔

این آئی ایف کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر وپن کمار نے کہا کہ ”یہی وقت ہے جب چھوٹے کاروباری ، ایکو نظام کے معماروں کی مدد سے تیزی سے ترقی کرسکتے ہیں اور اس عمل میں وہ بہتر طریقوں سے اپنی صلاحیتوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔“

حکومت ہند کے سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے تحت این ای بی ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر پروین رائے نے زور دے کر کہا کہ موجودہ دور کے اسٹارٹ اپس، اپنے کاروبار پر ناکامی کا داغ لگانے کے بجائے اسے بہتربنانے میں یقین رکھتے ہیں ۔

ایمیزن انڈیا کے پبلک پالیسی سے متعلق نائب صدر چیتن کرشنا سوامی نے اشارہ دیا کہ فعال جے اینڈ کے اُن چھوٹے کاروباریوں کا مرکز ہے ، جن میں ہمارے کاریگر ، سہیلی اور گلوبل سیلنگ جیسے اہم پروگراموں کا حصہ بن کر سبقت لے جانے والے عالمی برانڈز تخلیق دینے کی صلاحیت موجود ہے ۔

یونیورسٹی آف کشمیر کے رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر نے یونیورسٹی کی طرف سے کئے گئے حالیہ اہم اقدامات کے سلسلے میں ، حصہ لینے والوں کو ایک دوسرے سے متعارف کرایا، تاکہ وادی میں اختراعی سرگرمیوں کو مستحکم بنایا جاسکے ۔

کچھ بنیادی اختراع کاروں نے اپنی کچھ حصولیابیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اپنے کاروبار میں حاصل کامیابیوں سے متعلق چیلنجوں کے بارے میں بھی بتایا۔ جی آر ٹی اسٹپورٹس انڈیا نے ، جو باقاعدہ شعبے کی نمائندگی کرنے والا ایک انترپرینیور ہے اور دیگر کاروباریوں نے کاروبار کو آسان بنانے کے منظر نامے میں ،حکومت سے وابستہ بڑھتی ہوئی امیدوں کا اظہار کیا ۔ نیز اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ خلاءکو پُر کرنے ا ور لچکداری میں اضافہ کرنے کے لئے کیا اقدامات کئے جائیں۔

اس گول میز کانفرنس میں ، جس میں مستفیدین نے مختلف اسکیموں ، سہولیات اور ترغیبات تک رسائی کے بارے میں اپنے تجربات بیان کئے ۔ اس کانفرنس میں بہت سی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ تنظیمیں وادی کے اندر کی تنظیمیں بھی تھیں اور باہر کی بھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کے بری برہمنہ علاقے میں آتشزدگی، دکان خاکستر

Next Post

سرینگر، جموں قومی شاہرا رام بن میں چٹانیں کھسک آنے کے باعث بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت

سرینگر، جموں قومی شاہرا رام بن میں چٹانیں کھسک آنے کے باعث بند

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.