جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سنہا نے صوبہ کشمیر کی کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کو اعزاز سے نوازا

’مساوی حقوق اور مساوی مواقع کے اصولوں کی بنیاد پر خواتین کو بااختیار بنانا ترجیح ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-27
in اہم ترین
A A
ایل جی منوج سنہا نے کشمیر ڈویڑن کی کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کو اعزاز سے نوازا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے آج چنار کور کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اعزازی تقریب میں کشمیر ڈویڑن کی کامیابیاں حاصل کرنے والی خواتین کو اعزاز سے نوازا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میں ان تمام خواتین کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اپنے لئے ایک جگہ بنائی ہے اور دیگر خواتین کو مختلف شعبوں میں کامیابی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کی ہے۔
سنہا نے ناری شکتی کو بااختیار بنانے کیلئے چنار کور کے عظیم اقدام کی ستائش کی اور قوم کی تعمیر میں ان کے تعاون کا اعتراف کیا۔
خواتین کو بااختیار بنانا جموں و کشمیر یو ٹی کو بااختیار بنانے کے لئے اہم ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے مساوات، مساوی حقوق اور مساوی مواقع کے اصولوں کی بنیاد پر خواتین کو بااختیار بنانے کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا’’مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ ہماری آدھی آبادی نے یو ٹی کی خوشحالی اور ترقی میں بہت بڑا حصہ ڈالا ہے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم ‘نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر میں نافذ کی جانے والی متعدد اسکیموں اور پروگراموں پر روشنی ڈالی جن کا مقصد خواتین کو مجموعی طور پر بااختیار بنانا اور ان کی پوری صلاحیت کو بروئے کار لانا ہے۔
ایل جی نے کہا کہ ہم نے شہری اور دیہی علاقوں میں خواتین کو تیزی سے معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے این آر ایل ایم ، مشن یوتھ ، جے کے ٹی پی او ، صنعت اور کامرس کی اسکیموں کے ذریعہ متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ہماری بیٹیاں نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں اور نئے اعتماد اور خود اعتمادی کے احساس کے ساتھ ایک نئے مستقبل کا خاکہ تیار کر رہی ہیں۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے تعلیم، قانون، انٹرپرینیورشپ، سوشل ورک، صحت، ادبی، کھیل، صحافت جیسے متنوع شعبوں میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والی خواتین کو اعزاز سے نوازا۔
لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی، جی او سی۱۵کور‘ میجر جنرل موہت سیٹھ، جی او سی کلو فورس، فوج کے سینئر افسران، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کے اہل خانہ اس موقع پر موجود تھے۔
اس سے پہلے فوج کی چنار کور نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر منوج سنہا نے بادامی باغ چھائونی میں کامیابی حاصل کرنے والی کشمیر کی ۲۵ خواتین کو اعزاز سے نوازا جنہوں نے قوم کی تعمیر کے لئے معاشرے میں اپنا روال ادا کیا ہے اور دوسری خواتین کے لئے ایک رول ماڈل بن گئی ہیں‘‘۔
سنہا نے’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’کشمیر کی کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کو نوزانا میرے لئے باعث اعزاز ہے جنہوں نے اپنے لئے ایک مخصوص جگہ بنائی ہے اور دوسری خواتین کو مختلف شعبوں میں کامیابی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کے خواب دیکھنے اور ان کو حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ناری شکتی کو با اختیار بنانے کے لئے یہ چنار کور کا ایک قابل تعریف اقدام ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے گذشتہ برسوں میں آئین میں درج مساوی حقوق اور مساوی مواقع کے اصولوں کی بنیاد پر خواتین کو با اختیار بنانے کو ترجیح دی ہے ۔انہوں نے کہا’’مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہماری آبادی کے نصف نے ت یونین ٹریٹری کی ترقی و خوشحالی کے بہت بڑا رول ادا کیا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مینڈھر علاقے میں کچا مکان گر آنے سے ایک شخص کی موت، تین زخمی

Next Post

محبوبہ مفتی پی ڈی پی کی دوبارہ صدر منتخب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
کشمیر فائلز سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی/محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی پی ڈی پی کی دوبارہ صدر منتخب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.