منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کرناہ میں فائرنگ کے واقعہ میںمنشیات اسمگلر ہلاک

حریف اسمگلروں کی گینگ کے ارکان نے مارا ہوگا:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-30
in اہم ترین
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر///
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ٹیٹوال کرناہ علاقے میں دوران شب نامعلوم اسلحہ برداروں کے حملے میں ایک منشیات اسمگلر کی موت واقع ہوئی۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چوکی ٹیٹوال کرناہ کے ہری دال علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب گولیاں چلنے کی آواز سنی گئی۔
ترجمان نے کہا’’گولیوں کی آوز سنتے ہی مقامی پولیس اور فوج نے علاقے میں فوری طور تلاشی آپریشن شروع کر دیا‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کو پنجلہ ہری دل میں۴۲سالہ مختار احمد شاہ ولد مرحوم سید اکبر شاہ ساکن پنجترن کرناہ کی لاش بر آمد ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کیلئے فوری طور سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار منتقل کیا جس کے بعد لاش کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے لواحقین کے سپرد کیا گیا۔
بیان کے مطابق اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ متوفی کو حریف اسمگلروں کی گینگ کے ارکان یا حریف ٹیرر کارندوں نے قتل کیا ہے ۔
ترجمان نے کہا’’مختار احمد ایک بڑا منشیات اسمگلر تھا اس کو ماضی قریب میں منشیات اور ہتھیار اسمگلنگ کے دو کیسوں میں ملوث پایا گیا تھا اور اس نے سرحد پار سے بڑے پیمانے پر منشیات اور ہتھیاروں کی نقل و حمل کا اعتراف کیا تھا‘‘۔
پولیس بیان میں کہا گیا’’اپنے بھائی صادق شاہ، جو پاکستان زیر قبضہ جموں وکشمیر سے منشیات اور ہتھیاروں کی سپلائی سرغنہ اور لانچنگ کمانڈر ہے ، کے ساتھ وابستگی اس کے ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی گہرائی کو واضح کرتی ہے ‘‘۔
بیان کے مطابق صادق شاہ کے خلاف نارکو ٹیرر کیسوں میں چارج شیٹ دائر کئے گئے ہیں اور وہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم بڑا ملی ٹنٹ کمانڈر ہے ۔
پولیس بیان کے مطابق شاہ خاندان منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کے متعلق کئی مقدموں میں ملوث ہے اور مختار شاہ کے خاندان کے کم سے کم۶؍افراد کو اس وقت مجرمانہ سرگرمیوں کے متعلق الزامات کا سامنا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں لاپتہ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کی لاش بر آمد

Next Post

آن لائن خدمات کی تعداد‘جموں کشمیر کو ملک میں سرفہرست مقام حاصل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
آن لائن خدمات کی تعداد‘جموں کشمیر کو ملک میں سرفہرست مقام حاصل

آن لائن خدمات کی تعداد‘جموں کشمیر کو ملک میں سرفہرست مقام حاصل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.