ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امسال ۹۹فیصد دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا :ڈی جی پی

’دہشت گردی کو ختم کرنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-24
in اہم ترین
A A
فورسز سرحد پار سے رچی جانے والی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں:دلباغ

DGP

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

جموں//
جموںکشمیر پولیس کے سربراہ‘دلباغ سنگھ نے بدھ کے روز کہاکہ دہشت گردی کا پوری طرح سے صفایا کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
سنگھ نے کہاکہ امسال پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ۹۹فیصد دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ۔پولیس سربراہ نے کہاکہ ایل او سی پر سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے ۔
ان باتوں کا اظہار سنگھ نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
ڈی جی پی نے کہاکہ جموںکشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں دہشت گردی پر قابو پانے کے بجائے اس سے ختم کرنے کی خاطر اپنی توجہ مبذول کر رہی ہیں۔پولیس چیف کے مطابق سرحد پار سے درانداز ی کی مسلسل کوششیں ہو رہی ہیں تاہم امسال۹۹فیصد دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے ۔
سنگھ نے مزید بتایا کہ امسال ایل او سی پر کئی انکاونٹر ہوئے جس دوران متعدد دراندازوں کو مار گرایا گیا اور ان کے قبضے سے ہتھیار و گولہ بارود اور منشیات کی کھیپ برآمد کی گئی ۔
پولیس سربراہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے حال ہی میں شمالی کشمیر میں ایل او سی اور جموں کے پیر پنچال میں دراندازی کی کئی کوششوں کو ناکام بنایا جس میں تقریباً ایک درجن کے قریب ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا گیا ۔
ڈی جی پی نے بتایا کہ ایل او سی پر سیکورٹی کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔
سات اگست کو پونچھ ضلع میں ایل او سی پر حزب کمانڈر کی ہلاکت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ پاکستان راجوری اور پونچھ اضلاع میں ملی ٹینسی کو پھر سے زندہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔
ڈی جی پی نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے بجائے اس کو پوری طرح سے ختم کیا جائے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔
جموں کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس چیف نے کہاکہ حالات پوری طرح سے معمول پر آچکے ہیں اور لوگ بھی آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔
سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ جموں سرینگر شاہراہ کے قریب نگروٹہ میں گزشتہ روز ہی ایک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا او ریہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک دشمن عناصر پر امن حالات میں رخنہ ڈالنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔
سانبہ میں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر ٹیر گیس شلنگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ قومی شاہراہ کو بند کرنے سے لوگوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
سنگھ نے کہاکہ اگر لوگوں کو کوئی شکایت ہے تو وہ ضلعی انتظامیہ تک پہنچائے تاکہ ان کا بروقت سدباب کیا جاسکے ۔
پولیس سربراہ نے کہاکہ سڑکوں کو بند کرنے سے لوگوں کو مشکل میں ڈالنا کسی بھی صورت میں قانون کے دائرے میں نہیں آتا اور نہ ہی اس کی اجازت دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوگام میں جسم فروشی کے دھندے کا پردہ فاش

Next Post

جموں :گھر میں دھماکہ‘ ایک شخص زخمی:ایس ایس پی جموں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

جموں :گھر میں دھماکہ‘ ایک شخص زخمی:ایس ایس پی جموں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.