منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

حکومت نے منی پور میں ہندوستان کا قتل کیا ہے:راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-09
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مجھے بتایا گیا تھا کہ کشمیر میں مجھ پر گرینیڈ پھینکا جائے گا :راہل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۹اگست

منی فسادات کے معاملے اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوسرے دن آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس نے ریاست میں صرف منی پور کا نہیں بلکہ بھارت ماتا کا قتل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری ایک ماں ایوان میں ہیں اور دوسری ماں منی پور میں ہیں جس کا فسادات کے ذریعے بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

گاندھی نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ کی اپنی رکنیت ختم ہونے سے قبل اپنی تقریر میں اڈانی کا معاملہ بہت پرزور طریقے پر اٹھایا تھا، جس سے آپ لوگوں کو بہت تکلیف ہوئی تھی۔ لیکن آج وہ ان کا نام نہیں لیں گے بلکہ ان کی تقریر کا رخ دوسری طرف ہوگا۔انہوں رومی کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو بات دل سے نکلتی ہے وہ دل پر اثر کرتی ہے ۔ اس لئے وہ آج دماغ سے بات کرنے کی بجائے دل سے بات کریں گے ۔

راہل گاندھی نے کہا کہ گزشتہ برس اپنے 130 دن کے بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہندوستان کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک سمندر کے ساحل سے کشمیر کی پہاڑی تک سفر کیا جس کے دوران انہیں بہت سے ہریشان حال لوگ ملے ، جن میں سے ایک کسان بھی تھا، جس کے ہاتھوں میں روئی کا ایک بنڈل تھا۔ اس نے بتایا کہ ہمارے کھیت کی فصل خراب ہوگئی جس میں سے صرف اتنا ہی بچا ہے ۔ فصل بیمہ کے بارے میں دریافت کئے جانے پر اس نے بتایا کہ بیمہ کا کوئی پیسہ اسے نہیں ملا بلکہ بڑے صنعت کاروں کی بیمہ کمپنی نے اس کا پیسہ چھین لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان لوگوں کی آواز سننے کےلئے غرور اور نفرت کو دور کرنا ہوگا۔

کانگریس کے لیڈر نے منی پور کے اپنے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریلیف کیمپوں میں خواتین ، بچوں اور بزرگوں سے ملاقات کی ، جن میں سے ایک خاتوں نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرا صرف ایک چھوٹا بچہ تھا، جسے حملہ آوروں نے میری نظروں کے سامنے قتل کردیا اور پھر وہ رات بھر اس کی لاش کے ساتھ بیٹھی رہیں جب ا نہیں ڈر لگنے لگا تو وہ اپنا پورا گھر بار چھوڑکر وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہوگئیں ۔

کانگریسی لیڈر نے کہا کہ ایک دوسرے کیمپ میں انہیں ایک دیگر خاتون ملیں تبھی ایک بھیانک منظر ان کی نگاہوں کے سامنے آگیا اور وہ کپکپانے لگی اور پھر بیہوش ہوگئی، جس سے اندزہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر تکلیف میں رہی ہوگی۔

کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ اس خوفناک صورتحال کے باوجود وزیراعظم نریندر مودی نے منی پور جانا ضروری نہیں سمجھا کیونکہ منی پور ان کے لئے ہندوستان نہیں ہے ۔ انہوں نے الزم لگایا کہ حکومت نے منی پور کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لوگوں کو غرور اور نفرت سے باہر نکل کر عوام کی بات سننی چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر ‘ جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بند، بحالی کا کام جاری

Next Post

سری نگر کے لالچوک میں پولیس اور طلبا نے ترنگا ریلی نکالی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
سری نگر کے لالچوک میں پولیس اور طلبا نے ترنگا ریلی نکالی

سری نگر کے لالچوک میں پولیس اور طلبا نے ترنگا ریلی نکالی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.