منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’یاتری جموں کشمیر کے سفیر‘:ایل جی سنہا کا نون وَن اور چندن واڑی بیس کیمپوں کا دورہ 

’اِنتظامیہ یاتریوں کی ضروریات کے حوالے سے حساس ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-23
in اہم ترین
A A
’یاتری جموں کشمیر کے سفیر‘:ایل جی سنہا کا نون وَن اور چندن واڑی بیس کیمپوں کا دورہ 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

پہلگام//
لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سِنہا نے آج نون وَن اور چندن واڑی بیس کیمپوں کا دورہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نون وَن بیس کیمپ میںیاتریوں کے ساتھ بات چیت کی اوراِنتظامات کا جائزہ لیا۔
سنہانے بیس کیمپ میں سینئر اَفسروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی جس میں خراب موسم کی صورت میں یاتریوں کیلئے آرام دہ قیام ، خوراک ، ہیلتھ کیئر ، کنکٹویٹی ، صفائی ، پانی اور دیگر سہولیات کے لئے اُٹھائے گئے اَقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔
لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی گئی کہ کیمپ ڈائریکٹرز  سروس فراہم کرنے والوں اور شراکت داروں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگ منعقد کررہے ہیں اور چیک پوائنٹس پر اِضافہ لین کا اِضافہ کیا گیا ہے۔
ایل جی نے کہا کہ اِنتظامیہ یاتریوں کی ضروریات کے حوالے سے حساس ہے‘ ذمہ دارہے اور اِنتظامیہ نے بغیر پریشانی یاترا کے بہتر اِنتظامات کو یقینی بنایا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ مجھے پوری ٹیم ، شرائین بورڈ ، جے اینڈ کے پولیس ، سی آے پی ایف ، آرمی ، بی آر او ، این ڈی آر ایف ، ایس ڈی آرایف ، مائونٹیشن ریسکیو ٹیموں ، خدمات فراہم کرنے والوں ، شہریوں پر قابل ستائش کام اور یاترا کے احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے پر بہت فخر ہے ۔ اَپنی یکجہتی ، عزم اور تیاری سے ہم مستقبل کے کسی بھی چیلنج پر قابو پائیں گے۔‘‘
سنہا نے کہا’’ ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والے یاتری اَب جموںوکشمیر کے برانڈ ایمبسیڈر ہیں ۔ یاترا سے وابستہ اِقتصادی سرگرمیاں مقامی لوگوں کے لئے روزی روٹی پیدا کرتی ہیں اور جموںوکشمیر یوٹی میں سیاحوں کی آمد کو بڑھاتی ہیں۔‘‘
میٹنگ میں سیکورٹی اور پولیس اہلکاروں ، ڈاکٹروں ، طبی عملے ، ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی اور یاتریوں کی آسانی سے ٹرانسپورٹیشن کو آسان بنانے کے لئے اُٹھائے گئے اَقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے چند ن واڑی بیس کیمپ کے دورے کے دوران یاتریوں ، صفائی کارکنوں ، خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور اِنتظامات کا جائزہ لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ سی اِی او شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری ،ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹری ریونیو محکمہ ڈاکٹر پیوش سنگلا ، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سیّد فخر الدین حامد اور ضلع اِنتظامیہ ، ایس اے ایس بی ، پولیس اور فوج کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 اکھنور اور ڈوڈہ میں سیلابی صورتحال، کئی ڈھانچوں کو نقصان‘۹۷ کنبے ۹۷ مقامات پر منتقل

Next Post

تاریخی اقدام میں جے کے پی ایس کے ۳۱؍ افسران آئی پی ایس میں شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
تاریخی اقدام میں جے کے پی ایس کے 31 افسران کو آئی پی ایس میں شامل

تاریخی اقدام میں جے کے پی ایس کے ۳۱؍ افسران آئی پی ایس میں شامل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.