ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 اکھنور اور ڈوڈہ میں سیلابی صورتحال، کئی ڈھانچوں کو نقصان‘۹۷ کنبے ۹۷ مقامات پر منتقل

کولگام کے متعد د علاقوں میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-23
in اہم ترین
A A
بڈگام میں بادل پھٹنے سے تین غیر کشمیری مزدور ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

جموں/سرینگر//
جموںکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارشوں اور بادل پھٹنے کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اکھنور میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے نتیجے میں کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا جبکہ انتظامیہ نے۹۷کنبوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا۔
وادی کشمیر کے شمال و جنوب میں بھی بادل پھٹنے کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں ایک دفعہ پھر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ جموں ضلع کے اکھنور سب ڈویژن میں ہفتے کے روز دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے بعد انتظامیہ نے۹۷کنبوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا۔سیلابی پانی رہائشی علاقوں میں گھس آنے کے نتیجے میں کئی ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دریائے چناب کے حفاظتی دیوار میں شگاف پڑنے کے بعد اکھنور سب ڈویژن کے کئی علاقوں میں سیلابی پانی گھس آیا جس کے بعد فوری طورپر بچاو کارروائی شروع کی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چند روز قبل۴۳کنبوں کو یہاں سے منتقل کیا گیا تھا تاہم سنیچر کی صبح سے بارشیں جاری رہنے کی وجہ سے صورتحال مزید بگڑ گئی ۔انہوں نے کہاکہ سب ڈویژن اکھنور میں۹۷کنبوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا گیا اور انہیں سرکاری عمارتوں میں رکھا گیا ہے ۔
ذرائع نے کہاکہ چونکہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح مزید بڑھ جائے گی جس کے پیش نظر اکھنور میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے ۔
اس دوران جنوبی ضلع کولگام کے متعدد علاقوں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس وجہ سے لوگ محفوظ مقامات کی اور جانے پر مجبور ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو پولیس نے محفوظ جگہ منتقل کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سہ پہر کے بعد ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ کے چوگال پورہ، کھور بٹہ پورہ ، چوچہ مولہ ، ٹنگمرگ ، کارول اور جابل علاقوں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آئی۔
نامہ نگار نے بتایا کہ بادل پھٹنے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جبکہ پانی رہائشی بستی میں بھی گھس آیا جس وجہ سے ہائر سکنڈری اور مڈل اسکول عمارت کی دیواریں گر آئیں۔انہوں نے بتایاکہ سیلابی پانی کی وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جبکہ لوگوں کو فوری طورپر محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا گیا۔
نامہ نگار نے مزید بتایا کہ علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول ہے جبکہ لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کی خاطر اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ ایس ڈی پی او دمال ہانجی پورہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لوگوں کو فوری طورپر دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کا سلسلہ جاری تھا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محکمہ مال کا کلرک دس ہزار رشوت لیتے ہو ئے گرفتار

Next Post

’یاتری جموں کشمیر کے سفیر‘:ایل جی سنہا کا نون وَن اور چندن واڑی بیس کیمپوں کا دورہ 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
’یاتری جموں کشمیر کے سفیر‘:ایل جی سنہا کا نون وَن اور چندن واڑی بیس کیمپوں کا دورہ 

’یاتری جموں کشمیر کے سفیر‘:ایل جی سنہا کا نون وَن اور چندن واڑی بیس کیمپوں کا دورہ 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.